ڈوڈہ پولیس نے مغربی بنگال میں چوری کے معاملے میں مطلوب ایک چور کو گرفتار کیا
جموں, 9 دسمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران اُس ملزم کو گرفتار کیا ہے جو مغربی بنگال میں درج متعدد اے ٹی ایم چوری کے مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت سپت ولد ادریس، سکنہ نزد مسجد گُدھالا ضلع نُوح ہریانہ کے ط
Arrested


جموں, 9 دسمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران اُس ملزم کو گرفتار کیا ہے جو مغربی بنگال میں درج متعدد اے ٹی ایم چوری کے مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت سپت ولد ادریس، سکنہ نزد مسجد گُدھالا ضلع نُوح ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم مختلف اے ٹی ایم چوریوں میں ملوث تھا جن میں دو بڑے معاملات شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت 34 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 131/2025 زیر دفعات 321، 305، 326 بی این ایس تھانہ ہاورہ سنکرائل، مغربی بنگال میں درج ہے۔ مغربی بنگال پولیس کی ایک ٹیم ملزم کی تلاش کے سلسلے میں ڈوڈہ پہنچی تھی۔

ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کی ہدایات پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے مستند اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کھیلنی علاقے سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر مغربی بنگال پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ ڈوڈہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ضلع میں کسی ممکنہ چوری کے خطرے کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande