وزیر اعلیٰ نے سکرا کے سابق رکن اسمبلی اشوک کمار چودھری کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا
پٹنہ، 9 دسمبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سکرا اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی اشوک کمار چودھری کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اشوک کمار چودھری ہمیشہ ا پنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کے لی
وزیر اعلیٰ نے سکرا کے سابق رکن اسمبلی اشوک کمار چودھری کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا


پٹنہ، 9 دسمبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سکرا اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے سابق رکن اسمبلی اشوک کمار چودھری کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اشوک کمار چودھری ہمیشہ ا پنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کے لیے مستعد رہتے تھے اور بہت مقبول تھے ۔ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کے سکون اور اہل خانہ کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande