
کانپور، 8 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے بادشاہی ناکہ تھانہ علاقے میں واقع جنرل گنج کپڑا بازار میں اتوار کی دیر رات چوروں نے ایک ساڑی کی دکان کا شٹر گیس کٹر سے کاٹ کر 8 لاکھ روپے چوری کر لیے۔ دکان کے مالک نے پیر کی صبح چوری کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
ساکیت نگر کے رہنے والے رمیش چندر جنرل گنج میں ونود ساڑی سینٹر نامی دکان کے مالک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق ہفتہ کو اپنی دکان بند کرکے گھر چلے گئے تھے۔ اتوار کو بازار بند رہتا ہے۔ اسی دوران دیر راگ گئے چوروں نے دکان کو نشانہ بناتے ہوئے گیس کٹر سے شٹر میں بڑا سوراخ کر دیا۔ اس کے بعد دکان کے اندر لگے شیشے کے گیٹ کو توڑ کر دکان میں داخل ہوگئے اور وہاں رکھے آٹھ لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی ۔
پیر کی صبح جب دکان کا مالک دکان کھولنے پہنچا تو شٹر میں سوراخ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ وہ کسی طرح سے شٹر کھول کر دکان میں داخل ہونے میں کامیاب ہو ئے،لیکن وہاں رکھی تمام نقدی غائب تھی۔ اطلاع ملتے ہی کانپور ٹیکسٹائل کمیٹی کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس واقعہ کے بعد تاجر پولیس کی پٹرولنگ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
کلکٹر گنج کے اے سی پی آنند کمار اوجھا نے بتایا کہ دکاندار کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ چوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد