ایشا دیول کی دھرمیندر کے لیے جذباتی پوسٹ
بالی ووڈ کے ہی-مین کے نام سے جانے جانے والے تجربہ کار اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی 90ویں سالگرہ سے چند ہفتے قبل ان کی اچانک رخصتی فلم انڈسٹری اور ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے ایک دھچکا تھا۔ آج بھی لوگوں کو یقین
ایشا


بالی ووڈ کے ہی-مین کے نام سے جانے جانے والے تجربہ کار اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی 90ویں سالگرہ سے چند ہفتے قبل ان کی اچانک رخصتی فلم انڈسٹری اور ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے ایک دھچکا تھا۔ آج بھی لوگوں کو یقین نہیں ہورہا ہے کہ ہندی سنیما کے اس چمکتے ستارے نے ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا۔ 8 دسمبر کو دھرمیندر کی سالگرہ کے موقع پر، بیٹی ایشا دیول نے اپنے والد کے لیے وقف ایک دلی پیغام شیئر کیا، جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

ایشا دیول کی اپنے والد کو یاد کرنے والی پوسٹ ان کے اٹوٹ رشتے کی یاد دلاتی ہے۔ ایشا نے لکھا، میرے پیارے پاپا کے لیے... ہمارا رشتہ، ہمارا معاہدہ، سب سے مضبوط رشتہ۔ 'ہم' زندگی کے لیے، تمام جہانوں اور اس سے آگے ساتھ رہیں گے۔ چاہے آسمان ہو یا زمین، ہم لازم و ملزوم ہیں، پاپا، فی الحال، میں آپ کو بے پناہ شفقت اور محبت کے ساتھ اپنے دل میں رکھتی ہوں، جو آپ نے مجھے اپنی بیٹی کے طور پر دیا ہے اس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

ایشا نے مزید اپنے والد کے مداحوں سے ایک خوبصورت وعدہ کیا۔ انہوں نے لکھا، میں آپ کی محبت کو ان لاکھوں مداحوں تک پہنچانے کی پوری کوشش کروں گی جو آپ سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنا میں کرتی ہوں۔ میں آپ سے پیار کرتی ہوں پاپا... آپ کی بیٹی، آپ کی ایشا، آپ کی بٹو۔

دھرمیندر طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے اور انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے 24 نومبر کی صبح جوہو میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ ان کی موت سے بالی ووڈ میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande