تمام کلکٹر دفاتر میں تلنگانہ تلی کے مجسموں کی نقاب کشائی
حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام 33 اضلاع میں تلنگانہ تلی کے مجسموں کی تنصیب کا فیصلہ کیاہے اور 9 دسمبر کو ریاست بھر میں ان مجسموں کی بیک وقت نقاب کشائی کی جائے گی۔حکومت کے مطابق یہ مجسمے 10 سے 12 فٹ اونچائی کے ہوں گے اور تمام
تمام کلکٹریٹس میں آج تلنگانہ تلی کے مجسموں کی یکساں نقاب کشائی


حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام 33 اضلاع میں تلنگانہ تلی کے مجسموں کی تنصیب کا فیصلہ کیاہے اور 9 دسمبر کو ریاست بھر میں ان مجسموں کی بیک وقت نقاب کشائی کی جائے گی۔حکومت کے مطابق یہ مجسمے 10 سے 12 فٹ اونچائی کے ہوں گے اور تمام کلکٹریٹس میں ایک جیسے سرکاری ڈیزائن کے تحت نصب کئے جا رہے ہیں۔ ہر ضلع کے کلکٹر کو صبح 11 بجے نقاب کشائی کی کارروائی انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکومت کا ماننا ہے کہ تلنگانہ تلی ریاست کی تہذیب، ورثہ اور عوامی جذبات کی علامت ہے، اسی لئے اس کی تنصیب کو ریاست گیر پروگرام کے طور پرمنایاجارہا ہے۔ جن اضلاع میں یہ مجسمے نصب کئے جائیں گے ان میں عادل آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، حیدرآباد، جگتیال، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، جوگولامباگدوال کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، کومرم بھیم (آصف آباد)، محبوب آباد، محبوب نگر، منچریال، میدک، میڑچل ملکاجگری، ملگ، ناگرکرنول، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، نرمل، نظام آباد، پداپلی، سرسلہ، رنگا ریڈی، سنگاریڈی، سدی پیٹ، سوریا پیٹ، وقار آباد، ونپرتی، ورنگل اور یادادری بھونگیر شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande