
پٹنہ، 8 دسمبر (ہ س)۔ دنیا بھر میں مشہور سون پور میلہ کوئز مقابلہ کے چوتھے ہفتے کے لیے تین خوش قسمت فاتحین کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ اس ہفتے مشرکھ سے دھرمیندر کمار اور روی سنگھ اور سون پور سے پوجا کماری کو فاتح منتخب کیا گیا۔
نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی)کے ذریعہ رینڈمائزیشن کا عمل اپناتے ہوئے تینوں فاتحین کا انتخاب مکمل طور پر شفاف اور کمپیوٹر پر مبنی طریقے سے کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق جیتنے والوں کو سون پور میلے کے مرکزی اسٹیج پر اعزاز سے نوازا جائے گا جہاں انہیں اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا۔
مقابلہ کے ایک حصے کے طور پر، سون پور میلے کے تھیم سے متعلق سوالات پیر سے ہفتہ تک سارن ضلع انتظامیہ کے آفیشل فیس بک پیج پر روزانہ پوسٹ کیے جاتے تھے۔ صحیح جواب دینے والے شرکاء میں سے ہر ہفتے تین خوش قسمت فاتحین کا انتخاب رینڈمائزیشن کے ذریعے کیا گیا۔
پہلے، دوسرے اور تیسرے ہفتے کے فاتحین کو پہلے ہی انعامات دیے جا چکے ہیں، جبکہ چوتھے ہفتے کے فاتحین کو اب سٹیج پر نوازا جائے گا۔یہ پہل سون پور میلے سے متعلق معلومات، شرکت اور جوش بڑھانے میں بہت کامیاب رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد