کاشی وشوناتھ مندر میں آسان درشن کے نام پر عقیدت مندوں سے رقم بٹورنے والے سات ایجنٹ گرفتار
وارانسی، 8 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی میں واقع شری کاشی وشوناتھ مندر میں آسانی سے درشن کرانے کے نام پر عقیدت مندوں سے بھاری رقم بٹورنے کے الزام میں دشاسوامیدھ پولیس نے پیر کو بانس پھاٹک والی گلی کے سات دلالوں کو گرفتار کیا ہے۔ دشاسوامیدھ ک
Seven_brokers_arrested


وارانسی، 8 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی میں واقع شری کاشی وشوناتھ مندر میں آسانی سے درشن کرانے کے نام پر عقیدت مندوں سے بھاری رقم بٹورنے کے الزام میں دشاسوامیدھ پولیس نے پیر کو بانس پھاٹک والی گلی کے سات دلالوں کو گرفتار کیا ہے۔

دشاسوامیدھ کے اے سی پی اتل انجن ترپاٹھی نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں گنیش جیسوال ساکن ٹیڑھی نیم دشاشومیدھ، امن کمار ساکن ہیروان پور سندھورا گاؤں، کیلاش ناتھ پانڈے ساکن لہرتارا مڈواڈیہ، رتیش پانڈے ساکن بڑی پیری چوک، وحیداحمد ولد مرحوم وکیل احمد بڑا دیو گودولیا، سنکولدھرا پوکھرا بھیلو پور کے رہنے والے رامبلی بند اور ڈھیلوریا پانی ٹنکی جیت پورہ کے رہنے والے روی پانڈے شامل ہیں۔

اے سی پی نے کہا کہ سبھی ملزمان آسانی سے درشن فراہم کرنے کے نام پر مندر میں آنے والے عقیدت مندوں سے رقم بٹورتے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ من مانی رقم نہ ملنے پر عقیدت مندوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے تھے اور انہیں دھمکیاں بھی دیتے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان تمام کو گرفتار کرلیا۔ اس سے قبل بھی درشن فراہم کرنے کے نام پر دلالی کے الزام میں کل 33 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande