ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی
بھاگلپور، 8 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقے کے ابجو گنج کے رہنے والے چوڑا مل کے مالک منیش کمار ساہ نے ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کا الزام گاوں کے ہی رہنے والے زمین کے مالک شنکر ساہ اور ان کے دونوں بیٹوں آکاش کمار دی
SCAMEFORJOB-GIVENAPPLICATION


بھاگلپور، 8 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقے کے ابجو گنج کے رہنے والے چوڑا مل کے مالک منیش کمار ساہ نے ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کا الزام گاوں کے ہی رہنے والے زمین کے مالک شنکر ساہ اور ان کے دونوں بیٹوں آکاش کمار دیپ ، ابھیشیک کمار اور ایک خاتون فرضی افسر مینو کماری پرعائد کیاہے۔

اس معاملے میں منیش کمار ساہ عرف منوج ساہ نے پیر کو تھانہ میں تحریری شکایت دے کر ایف آئی آر درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ گاؤں کے ہی رہائشی زمین مالک شنکر ساہ اور اس کے دونوں بیٹوں آکاش کمار، دیپ، ابھیشیک کمار اور ایک فرضی خاتون افسر مینو کماری اہلیہ دیپک پرساد نے نے ہمارے بیٹے ستیم کمارکی نوکری ریلوے میں لگانے کے نام پر 16 لاکھ روپے میں بات چیت ہوئی۔ تین لاکھ 85 ہزار روپے نقد دیتے ہوئے باقی رقم آر ٹی جی ایس، پے فون اور گوگل پے کے ذریعے کل 16 لاکھ روپے ادا کی گئی۔

ان تمام لوگوں کے ذریعہ فرضی ریلوے جوائننگ لیٹر، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات دینے کے بعد ستیم راج کو ہاوڑہ ڈویژن میں ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ کے تارکیشور اسٹیشن پر بھیجا گیا۔ وہاں جانے پر فراڈ بے نقاب ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ افراد کے ذریعہ پورے بہار میں 52 لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں انجام دی گئیں۔۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande