ایس اے آئی میں 1,100 سے زیادہ عہدے خالی، جنسی ہراسانی کی شکایات کا کوئی مربوط ڈیٹا بیس نہیں: وزیر کھیل
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ نے پیر کو اعتراف کیا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میں 1,100 سے زیادہ عہدے طویل عرصے سے خالی پڑے ہیں۔ لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ ادور پرکاش کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منڈاویہ نے
ایس اے آئی میں 1,100 سے زیادہ عہدے خالی، جنسی ہراسانی کی شکایات کا کوئی مربوط ڈیٹا بیس نہیں: وزیر کھیل


نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ نے پیر کو اعتراف کیا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میں 1,100 سے زیادہ عہدے طویل عرصے سے خالی پڑے ہیں۔ لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ ادور پرکاش کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منڈاویہ نے کہا، ایس اے آئی میں کل 1,191 عہدے خالی ہیں۔ ان میں سے کچھ عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اگست میں پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی (اسپورٹس) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایس اے آئی کی منظور شدہ پوسٹوں میں سے تقریباً 45 فیصد خالی ہیں۔ کمیٹی نے ایس اے آئی کو ایک ایسی تنظیم کے طور پر بیان کیا ہے جس کو وسائل سے محروم اور کم عملے کا سامنا ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹ پر تقرریاں ان کمیوں کو دور کرنے کے لیے صرف ایک عارضی (ایڈہاک) انتظام ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں عملے کی شدید کمی اور کم فنڈنگ کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

6 جون کو ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے پر کھیل کے سکریٹری اورایس اے آئی کے نمائندوں کے خیالات بھی سنے گئے۔ جب کہ کمیٹی نے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے شروع کیے گئے بھرتی کے عمل کی تعریف کی، اس نے وزارت سے کہا کہ وہ اسے چھ ماہ کے اندر مکمل کرے اور کارروائی کی رپورٹ پیش کرے۔

بجٹ مختص کی تفصیلات

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کو مالی سال کے لیے 3,794 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس میں سے 830 کروڑ ایس اے آئی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے، وزیر نے لوک سبھا میں کہا، ایس اے آئی کو بجٹ مختص ان کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگر سال کے دوران اضافی ضروریات پیدا ہوتی ہیں، تو ان کا نظرثانی شدہ تخمینوں کے مرحلے پر جائزہ لیا جاتا ہے اور ضمنی گرانٹس کے ذریعے غور کیا جاتا ہے۔

مزید برآں، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپوں اور مقابلوں میں خواتین کوچز کی لازمی تقرری کو یقینی بنائیں جن میں خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور کیمپوں میں خواتین کوچز اور معاون عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کا محفوظ اور مثبت ماحول پیدا کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande