راؤڈی شیٹر کا دن دہاڑے سفاکانہ قتل، فائرنگ اور چاقو کے حملہ سے سنسنی
راؤڈی شیٹر کا دن دہاڑے سفاکانہ قتل، فائرنگ اور چاقو کے حملہ سے سنسنی حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی حدود میں پیش آئے ہولناک قتل نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اطلاعات کے مطابق جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ساکیت کالونی، فوسٹربلیا
راؤڈی شیٹر کا دن دہاڑے سفاکانہ قتل، فائرنگ اور چاقو سےحملہ سے سنسنی


راؤڈی شیٹر کا دن دہاڑے سفاکانہ قتل، فائرنگ اور چاقو کے حملہ سے سنسنی

حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی حدود میں پیش آئے ہولناک قتل نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اطلاعات کے مطابق جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ساکیت کالونی، فوسٹربلیابانگ اسکول کے قریب رئیل اسٹیٹ کاروباری اورراؤڈی شیٹر وینکٹ رتنم کو نامعلوم حملہ آوروں نے نہایت بے رحمی سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وینکٹ رتنم موٹرسائیکل پرسفرکررہے تھے۔

تحقیقات کے دوران ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ وینکٹ رتنم کے خلاف دھول پیٹ پولیس اسٹیشن میں راؤڈی شیٹ درج تھی اوروہ ماضی میں جڑواں قتل (ڈبل مرڈر) کیس کے ملزم کے طورپربھی پولیس ریکارڈ میں موجود تھا۔ ان جرائم پیشہ پس منظرکے بعداب پولیس کوشبہ ہے کہ وینکٹ رتنم کوان کے پرانی دشمنیوں اوررقیبوں نے ہی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا ہوگا۔ حملہ آوربھی موٹرسائیکل پرسوارتھے اورانہوں نے تعاقب کرتے ہوئے پہلے ریوالور سے فائرنگ کی اورپھرچاقوکے ساتھ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وینکٹ رتنم موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ نہایت بہیمانہ انداز میں مصروف سڑک پرانجام دیا گیا جس کے بعد مقامی افرادنے فوراً پولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے جائے واقعہ سے ایک گولی برآمد کی ہے اورقتل کے محرکات تک پہنچنے کے لیے ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس وینکٹ رتنم کے پرانے تنازعات، مالی معاملات اور ماضی کے مجرمانہ ریکارڈ کی روشنی میں معاملے کی گتھی سلجھانے کی کوشش کررہی ہے۔ جائے واقعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے اور حملہ آوروں کی موٹر سائیکل کی شناخت پر کام کیا جارہاہے۔اس بہیمانہ قتل نے ساکیت کالونی اورجواہرنگرکے مکینوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا ہے، خاص طورپراس لیے کہ واقعہ ایک اسکول کے قریب پیش آیااور نہایت منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جرم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں میں اس قدربے خوفی تشویش ناک ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande