لیونل میسی کے میچ کے لیے تیاریاں مکمل، نائب وزیر اعلیٰ کا سیکیوریٹی جائزہ
حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔ حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں 13 دسمبر کوہونے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرلیونل میسی کے فرینڈلی میچ کے لیے ریاستی حکومت نے فُل پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے یقین دہانی کرائی کہ ہز
لیونل میسی کے میچ کے لیے تیاریاں مکمل، ڈپٹی سی ایم کا سیکیوریٹی جائزہ


حیدرآباد، 8 دسمبر(ہ س)۔

حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں 13 دسمبر کوہونے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرلیونل میسی کے فرینڈلی میچ کے لیے ریاستی حکومت نے فُل پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکا نے یقین دہانی کرائی کہ ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے آنے والے شائقینِ فٹبال کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ میسی کا نام سنتے ہی فٹبال شائقین کے دلوں میں جوش پیداہوتاہے اوراس میچ کے لیے عوام میں غیرمعمولی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی تقریبات پورے ریاست میں جاری ہیں اوروزیراعلیٰ ریونت ریڈی مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ بھٹی وکرمارکانے یاددلایا کہ میسی کوپوری دنیا میں خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اورحیدرآباد میں بھی اسی طرز پرسخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔اتوارکو ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا اور وزیر سریندربابو نے اپل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اورمیچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میسی نے خود تلنگانہ رائزنگ تقریبات میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہرکی ہے، جس سے عوام کا جوش مزید بڑھا ہے۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ میچ والے دن مقررہ وقت سے پہلے اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ داخلے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ چونکہ گلوبل سمٹ کے سلسلے میں دنیا بھر کی نامور شخصیات، تنظیموں کے سربراہان اور سی ای اوز حیدرآباد کارخ کررہے ہیں، اس لیے شہرمیں سیکیورٹی کومزیدسخت کیاگیاہے۔ ڈپٹی سی ایم نے بتایا کہ رچہ کنڈہ پولیس اور حیدرآباد سٹی پولیس میچ کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

اسٹار پلیئر میسی، وزیراعلیٰ، وزراء اور دیگر وی آئی پیز کی آمد و روانگی کے لیے مخصوص راستوں، انٹری گیٹس، پارکنگ اورٹرانسپورٹ سہولیات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر پولیس اور ایچ سی اے عہدیداروں نے ڈپٹی سی ایم کو بھیڑ کی روانی، ہنگامی انتظامات اوراسٹیڈیم کی تیاریاں تفصیل سے بتائیں۔ میٹروریل اورآرٹی سی کی جانب سے شائقین کواسٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ معائنہ کے دوران ایڈیشنل ڈی جی پی وجے کمار، راچہ کنڈہ سی پی سدھیر بابو،کانگریس قائدین روہن ریڈی اور شیواسین ریڈی بھی موجودتھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande