نوگام، سری نگر میں لوڈ کیریئر الٹنے سے پانچ زخمی
سرینگر، 8 دسمبر (ہ س):۔ سرینگر کے بنپورہ نوگام علاقے میں پیر کو ایک لوڈ کیریئر الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو پہلے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کی
نوگام، سری نگر میں لوڈ کیریئر الٹنے سے پانچ زخمی


سرینگر، 8 دسمبر (ہ س):۔ سرینگر کے بنپورہ نوگام علاقے میں پیر کو ایک لوڈ کیریئر الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو پہلے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔ زخمی لوگ رام بن ڈوڈہ اور بہار کے رہنے والے ہیں۔ جو اس وقت نوگام میں مقیم ہیں۔ پانچوں افراد لوڈ کیرئیر میں سفر کر رہے تھے جب گاڑی بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande