نیتن یاہو کاکرپشن کیسز سے معافی ملنے کے بعد سیاست جاری رکھنے کا اعلان
تل ابیب،08دسمبر(ہ س)۔اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں موجود کرپشن کیسز سے معافی کی درخواست قبول ہونے جانے کے بعد پھر سے اپنی سیاست کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ان سے اتوار کے روز رپورٹروں نے پوچھا تھا کہ کیا
نیتن یاہو کاکرپشن کیسز سے معافی ملنے کے بعد سیاست جاری رکھنے کا اعلان


تل ابیب،08دسمبر(ہ س)۔اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں موجود کرپشن کیسز سے معافی کی درخواست قبول ہونے جانے کے بعد پھر سے اپنی سیاست کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ان سے اتوار کے روز رپورٹروں نے پوچھا تھا کہ کیا کرپشن کی بنیاد پر ان کے خلاف جاری کیسز سے ان کو معافی دیدی گئی تو کیا پھر وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے گھر بیٹھ جائیں گے۔ اس پر ان کا جواب تھا نہیں ریٹائر نہیں ہوں گا۔

یاد رہے نیتن ہاہو اب تک چھ بار وزیر اعظم اسرائیل بن چکے ہیں مگر انہیں عدالتی استثنا حاصل نہیں۔اس لیے عدالتوں میں ان کے خلاف لمبے التوا کے ساتھ ہی سہی مقدمات ضرور چل رہے ہیں۔ غزہ میں حالیہ دو سال پر پھیلی جنگ کے دوران انہوں نے کئی بار عدالت سے کرپشن کیسز سے اس وجہ سے التوا مانگا کہ ان کی رہاست حالت جنگ میں ہے۔ اس لیے ان کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کی جائے۔تاہم جنگ کے خاتمے کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی 'جنگی کامیابی' کی آڑ میں خود کے لیے عدالتی استثنا کی اپیل کر دی ہے۔ کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ان کے لیے اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ سے کہا تھا کہ نیتن ہاہو کو تینوں کرپشن کیسز سے عام معافی دے دی جائے۔ جبکہ پچھلے ماہ نیتن یاہو نے خود بھی صدر ہرزوگ سے معافی کی اپیل کی ہے کہ انہیں معافی دینا ملکی مفاد میں ہوگا۔اسرائیلی ریاست میں کسی فرد کو صدر صرف اس وقت معاف کر سکتا ہے جب اس کے خلاف عدالتی کارروائی مکمل ہو چکی ہو اور عدالت اسے سزا سنا چکی ہو۔ تاہم بعد ازاں صدر کو اختیار ہے کہ وہ کسی کی سزا معاف کردے۔اسرائیلی قانون کے مطابق کرپشن سے اعلیٰ حکام کو بچانے کے لیے لازم ہے کہ انہیں عدالتی مقدمات کا اسی طرح سامنا کرنا پڑے جس طرح دیگر عام لوگوں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اعلان سزا کے بعد معافی مل سکتی ہے۔ گویا کامل استثنا کی سہولت اسرائیل میں نہیں ہے۔ البتہ بعد ازاں مکمل معافی کی گنجائش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب بعض اپوزیشن رہنماو¿ں کا مو¿قف ہے کہ اگر نیتن یاہو کی سزا معاف کر دی گئی تو اسے دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ خیال رہے اسرائیل میں اگلے عام انتخابات اکتوبر 2026 میں متوقع ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande