بائیک ٹیکسی چلانے والوں کے خلاف سخت قدم، رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر : پرتاپ سارنائک کا اعلان
نااگپور ، 8 دسمبر (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سارنائک نے پیر کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بائیک ٹیکسی پالیسی کی خلاف ورزی کے کسی بھی معاملے میں متعلقہ ڈرائیور، آپریٹر اور غیر مجاز بائیک ٹیکسی کے مالک کے خلاف سیدھے ایف آئی آر
MAHA-TRANSPORT-FIR-WARNING-BIKE-TAXI


نااگپور ، 8 دسمبر (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سارنائک نے پیر کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بائیک ٹیکسی پالیسی کی خلاف ورزی کے کسی بھی معاملے میں متعلقہ ڈرائیور، آپریٹر اور غیر مجاز بائیک ٹیکسی کے مالک کے خلاف سیدھے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات سرمائی قانون ساز اجلاس کے آغاز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سرنائک نے بتایا کہ محکمہ کو حالیہ ہفتوں میں بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بغیر اجازت بائیک ٹیکسی چلانے، لائسنس نہ ہونے، اور حفاظتی معیار کی خلاف ورزی جیسے معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نافذ نئی پالیسی کے تحت صرف مناسب طور پر رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ الیکٹرک بائیک ٹیکسیوں کو مخصوص شرائط کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزیر نے واضح کیا کہ اگر رہنما خطوط کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو کارروائی صرف ڈرائیور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ سروس چلانے والی کمپنی یا فرد کے خلاف بھی مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت ہے کہ شکایات پر فوری کارروائی کریں۔سارنائک کے مطابق حکومت کا مقصد مسافروں کی سلامتی کو پہلی ترجیح دینا ہے اور ایسی غیر منظم ٹرانسپورٹ سرگرمیوں پر قابو پانا ہے جو نہ تو رجسٹرڈ ہیں اور نہ حفاظتی اصولوں پر عمل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کرائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande