سرمائی اجلاس کے پہلے دن ناگپور میں سماجی انصاف، بحالی، تعلیم اور روزگار کے مسائل کو لیکر چار ریلیاں
ناگپور، 8 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ناگپور شہر میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے چار احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں سماجی انصاف، فلاحی اسکیموں، تعلیم، روزگار اور پروجیکٹ متاثرین کی بازآبادکاری جیسے مسائل پ
سرمائی اجلاس کے پہلے دن ناگپور میں سماجی انصاف، بحالی، تعلیم اور روزگار کے مسائل کو لیکر چار ریلیاں


ناگپور، 8 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ناگپور شہر میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے چار احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں سماجی انصاف، فلاحی اسکیموں، تعلیم، روزگار اور پروجیکٹ متاثرین کی بازآبادکاری جیسے مسائل پر حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ان ریلیوں کا اہتمام 'ودربھ وکلانگ سنگھرش سمیتی'، 'ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر وکاس منچ'، 'یووا شیشانک و سماجی نیائے سنگٹھن' اور 'ڈنڈورا پرکلپ گرستھ سنگھرش سمیتی' نے کیا۔ شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز اور ڈھول کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے حکومت تک اپنے مطالبات پہنچانے کی کوشش کی۔ ریلیوں کے منتظمین نے کہا کہ ان کا مقصد قانون سازوں کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کرانا ہے جن پر طویل عرصے سے کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ودھان بھون کے موجودہ اجلاس میں ان کے مطالبات پر پیش رفت ہو سکے گی۔پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات کیے، رکاوٹیں نصب کی گئیں اور ہجوم پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے۔ حکام کے مطابق تمام مظاہرے پرامن رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔یہ احتجاجی سرگرمیاں ریاستی حکومت پر عوامی مفاد کے زیر التواء معاملات نمٹانے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کی علامت تصور کی جا رہی ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande