کدسیدھیشور سوامی کے خلاف لنگایت برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج
سانگلی ، 8 دسمبر (ہ س) کنری مٹھ کے شری کدسیدھیشور سوامی مہاراج کے خلاف لنگایت برادری کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات پر سانگلی ضلع کے جاٹ پولیس اسٹیشن میں مجرمانہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ معاملہ اس خطاب سے متعلق ہے جو سوامی نے 9 اکتوبر کو
کدسیدھیشور سوامی کے خلاف لنگایت برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج


سانگلی ، 8 دسمبر (ہ س) کنری مٹھ کے شری کدسیدھیشور سوامی مہاراج کے خلاف لنگایت برادری کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات پر سانگلی ضلع کے جاٹ پولیس اسٹیشن میں مجرمانہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ معاملہ اس خطاب سے متعلق ہے جو سوامی نے 9 اکتوبر کو جاٹ تحصیل کے بلور گاؤں میں دیا تھا۔

پولیس کے مطابق شکایت شنکرگاؤنڈ شیوانگاؤنڈ بیراجدار نے کی، جو کرناٹک کے بیجاپور ضلع کے باسوان باگے واڑی تحصیل کے باشندہ ہیں۔ انہوں نے ابتدا میں بسوان پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جسے ضابطے کے مطابق زیرو نمبر کے تحت مہاراشٹر منتقل کر دیا گیا اور پھر جاٹ پولیس اسٹیشن نے اسے اپنے ریکارڈ میں شامل کیا۔

شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کدسیدھیشور سوامی نے خطبہ کے دوران ایسے ریمارکس دیے جو لنگایت سماج کے عقائد کے خلاف تھے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ بیان بدنیتی پر مبنی تھا اور عوام کے درمیان نفرت یا اختلاف پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

کرناٹک میں درج مقدمہ مہاراشٹر کو منتقل ہونے کے بعد یہاں باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفصیلی جانچ جاری ہے اور سوامی کے بیان، خطبہ کے حالات اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande