سپر اسپیشیلٹی اسپتال جموں میں کارڈیک ڈیوائسز اور دیگر اہم طبی ساز و سامان کی فراہمی متاثر
جموں, 8 دسمبر (ہ س)۔ سپر اسپیشیلٹی اسپتال جموں میں کارڈیک ڈیوائسز اور دیگر اہم طبی ساز و سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، کیونکہ ایم ایس ایم ای سے وابستہ ہیلتھ کیئر سپلائرز نے آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت تقریباً 30 کروڑ
سپر اسپیشیلٹی اسپتال جموں میں کارڈیک ڈیوائسز اور دیگر اہم طبی ساز و سامان کی فراہمی متاثر


جموں, 8 دسمبر (ہ س)۔

سپر اسپیشیلٹی اسپتال جموں میں کارڈیک ڈیوائسز اور دیگر اہم طبی ساز و سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، کیونکہ ایم ایس ایم ای سے وابستہ ہیلتھ کیئر سپلائرز نے آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت تقریباً 30 کروڑ روپے کی بقایا ادائیگی نہ ہونے پر سپلائی روک دی ہے۔ سپلائرز کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں امرت فارمیسی اور اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی (ایس ایچ اے) جموں و کشمیر کے پاس التوا میں ہیں، جس کے باعث پیرنٹ کمپنیوں نے نیا اسٹاک بھیجنا بند کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کا موجودہ اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد سپلائرز نے پیر سے نئی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا۔ اس صورتحال نے کیتھ لیب کی کارکردگی اور ایمرجنسی کارڈیک پروسیجرز کے معمول پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

اگرچہ حال ہی میں ایس ایچ اے کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں، تاہم سپلائرز کا الزام ہے کہ ادائیگیوں میں تاخیر بالخصوص امرت فارمیسی جسے ہندستان لائف کیئر لمیٹڈ (ایچ ایل ایل) چلاتی ہے،اُن کی جانب سے ہو رہی ہے۔ سپلائرز کا کہنا ہے کہ تاخیر سے نہ صرف جان بچانے والے علاج متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ آیوشمان بھارت اسکیم پر عوامی اعتماد بھی کمزور پڑ سکتا ہے۔

سپلائرز نے اپنی مشترکہ عرضداشت میں بقایاجات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسپتال کو مسلسل سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ سپلائر گروپ کے ترجمان کے مطابق،ہماری ترجیح مریضوں کا بلا رکاوٹ علاج ہے۔ امید ہے مسئلے کا فوری حل نکلے تاکہ سپلائی بغیر تاخیر دوبارہ شروع ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande