ہمسایوں کے حقوق کی مہم : جوگابائی چوپال میں خواتین کا پراثر عوامی اجتماع، 100 سے زائد شریک
نئی دہلی،08دسمبر(ہ س)۔جوگابائی چوپال، ذاکر نگر خواتین جماعتِ اسلامی ہند اور جی آئی او کے زیرِ اہتمام حقوقِ ہمسایہ مہم کے سلسلے میں آج سہ پہر ایک اہم عوامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کی تقریباً 100 خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ اجلاس خواتین میں
ہمسایوں کے حقوق کی مہم : جوگابائی چوپال میں خواتین کا پراثر عوامی اجتماع، 100 سے زائد شریک


نئی دہلی،08دسمبر(ہ س)۔جوگابائی چوپال، ذاکر نگر خواتین جماعتِ اسلامی ہند اور جی آئی او کے زیرِ اہتمام حقوقِ ہمسایہ مہم کے سلسلے میں آج سہ پہر ایک اہم عوامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کی تقریباً 100 خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ اجلاس خواتین میں پڑوسیوں کے حقوق کے شعور اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم اور موثر ثابت ہوا۔

شاہناز تبسم صاحبہ کی تلاوتِ قرآنِ سے پروگرام شروع ہوا۔ پروگرام کا پہلا خطاب پڑوسی کون؟ کے عنوان سے عالمہ عظمیٰ ثاقب صاحبہ نے پیش کیا۔ انہوں نے نہایت جامع اور مدلل انداز میں بتایا کہ اسلام میں پڑوسی صرف دروازے کے سامنے رہنے والا نہیں، بلکہ چالیس گھر تک پڑوسی تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے پڑوسی کی اقسام، اس کے سماجی حقوق اور اس کے احترام کے اسلامی تقاضوں کو واضح کرتے ہوئے شرکائ اجتماع کی فکری رہنمائی کی۔ اس کے بعد علیزہ خان صاحبہ (جی آئی او) نے ہمسائیگی اور انسانی رشتوں کے حوالے سے ایک پراثر نظم پیش کی جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔ دوسرا خطاب ہمسایوں کے حقوق اور ہمارا رویّہ کے موضوع پر سیدہ حمیرا صاحبہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام صرف حقوق بتاتا نہیں بلکہ عملی زندگی میں حسنِ اخلاق، خیرخواہی، نرم برتاو¿، ضرورت کے وقت تعاون اور دل جوئی کو لازمی بناتا ہے۔ انہوں نے مثالوں کے ساتھ سمجھایا کہ ایک اچھا معاشرہ تبھی بنتا ہے جب پڑوسی ایک دوسرے کے لیے امن، سہارا اور رحمت بنیں۔ اجلاس کے اختتام پر ناظمہ پروگرام عالیہ آصف صاحبہ نے تمام شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔یہ عوامی اجتماع ہمسایوں کے حقوق کی مہم کا ایک موثر اور کامیاب پروگرام ثابت ہوا جس نے بستی کی خواتین میں سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مثبت بیداری پیدا کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande