تحریکی فیملی گیٹ ٹوگیدر کے ذریعہ اخوت و محبت کا خوبصورت اظہار
جماعت اسلامی ہند، ابوالفضل انکلیو ساوتھ یونٹ کا کامیاب پروگرامنئی دہلی، 8دسمبر(ہ س)۔جماعت اسلامی ہند، ابوالفضل انکلیو ساوتھ یونٹ کے زیرِ اہتمام “تحریکی فیملی گیٹ ٹوگیدر” کا کامیاب اور پراثر انعقاد اتوار کے روز دی اسکالر اسکول میں عمل میں آیا۔ یہ اج
تحریکی فیملی گیٹ ٹوگیدر کے ذریعہ اخوت و محبت کا خوبصورت اظہار


جماعت اسلامی ہند، ابوالفضل انکلیو ساوتھ یونٹ کا کامیاب پروگرامنئی دہلی، 8دسمبر(ہ س)۔جماعت اسلامی ہند، ابوالفضل انکلیو ساوتھ یونٹ کے زیرِ اہتمام “تحریکی فیملی گیٹ ٹوگیدر” کا کامیاب اور پراثر انعقاد اتوار کے روز دی اسکالر اسکول میں عمل میں آیا۔ یہ اجتماع اخوت، ا ±لفت اور مَوَدّت کے خوبصورت پیغام کو ا ±جاگر کرنے والا ایک یادگار پروگرام ثابت ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کی سعادت برادر عدنان شکیل نے حاصل کی، جس کے بعد امیرِ مقامی برادر ظہور احمد کے افتتاحی کلمات نے پروگرام کی روحانی فضا کو مزید بامقصد بنا دیا۔ نظامت کے فرائض نہایت عمدگی اور روانی کے ساتھ برادر انیس الرحمٰن، سیکریٹری جے آئی ایچ اے ایف ای ساو¿تھ نے انجام دیے۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام سماج میں مثبت پیغام دیتے ہیں اور لوگ باہمی میل جول کے ذریعے اچھے کاموں کو مشترکہ طور پر انجام دینے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں ایک مثالی اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔پروگرام میں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کے لیے متنوع سرگرمیاں شامل تھیں۔ برادر آصف انور اور برادر عمرو القیش نے پ ±رجوش اور دلچسپ گیمز کے ذریعے ماحول کو بھرپور انداز میں گرمائے رکھا۔شرکاءنے فکری اور علمی نوعیت کی نشستوں سے بھی بھرپور استفادہ کیا، جن میں ڈاکٹر احمد منہاج الدین کا انٹرایکٹو سیشن اور برادر توفیق اسلم خان صاحب کا نہایت مو ¿ثر کلیدی خطاب شامل تھا۔ نوجوانوں کے لیے خصوصی طور پر محمد یوسف خان صاحب نے ایک اہم کیریئر گائیڈنس سیشن پیش کیا، جس نے نوجوانوں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس مےںمارشل آرٹس کا دلکش مظاہرہ کیا گیا،مشترکہ پروگرام کی خاص کشش گرینڈ ماسٹر شکیل احمد کی قیادت میں پیش کیا گیا شاندار تائیکوانڈو پرفارمنس تھا، جسے شائقین کی بھرپور داد ملی۔تمام شعبہ جات کا فعال کردار — خواتین ونگ کی خدمات قابلِ قدررہیں۔اس کامیاب پروگرام کے پیچھے جماعت کے تمام شعبہ جات کی مضبوط شرکت اور مثالی تعاون شامل تھا۔خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں: برادر اختر صاحب، برادر ایس ایم عبید صاحب، برادر عامر، برادر رئیس، برادر عادل رشید، برادر رضوان اور برادر محمد شاداب۔اسی طرح ویمن وِنگ کی جانب سے جو خدمات انجام دی گئیں، وہ نہایت قابلِ تحسین ہیں۔سسٹر لبنیٰ خانم صاحبہ، سسٹر غزالہ پروین صاحبہ، سسٹر نازیہ عامر، سسٹر اسنٰی پروین صاحبہ، رحیلہ جمال، سسٹر شاہین صاحبہ، سسٹر صافی شبابی اور سادیہ یاسمین صاحبہ۔GIO سے مرحبہ اور ہبہ اور SIO کی طرف سے عدنان شکیل اور ان کی ٹیم نے بھی بہترین تعاون پیش کیا۔پروگرام کی فنی اور انتظامی ضروریات پوری کرنے میں زیمام قریشی (ویڈیو گرافر) اور قاضی محمد میان (ایڈمنسٹریٹر، دی اسکالر اسکول) کی خدمات بھی نہایت قابلِ تعریف رہیں۔نمازِ ظہر کے بعد فیلوشپ لنچ نے اس تحریکی اجتماع کو مزید پرمحبت اور پراتحاد ماحول میں اختتام پذیر کیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام کارکنان اور معاونین کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور دعوتی و تحریکی سرگرمیوں کو مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande