
حیدرآباد، یکم دسمبر(ہ س)۔انڈیگو ائیرلائن میں بحران مسلسل جاری ہے اوریہ بحران مسلسل ساتویں دن بھی دیکھاگیا کئی فلائٹس منسوخ ہوگئی ہیں۔ آج پیرکے دن بھی شمس آباد ایئرپورٹ پرانڈیگوکی جملہ112 فلائٹس منسوخ ہوگئیں جن میں حیدرآباد آنے والی 58 اورحیدرآباد سے روانہ ہونے والی 54 پروازیں شامل ہیں۔ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑہاہے ۔عوام فلائیٹس کے ذمہ داران کے خلاف سخت برہم دیکھائی دے رہے ہیں۔ اسی دوران اے پی کے وشاکھاپٹنم سے بھی7 فلائٹس منسوخ کی گئیں جن میں حیدرآباد، بنگلور، چنئی اور دہلی جانے والی فلائٹس شامل تھیں۔ علاوہ ازیں احمد آبادسے آنے جانے والی 18 فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق