گجرات کے بھاو نگرسے 719 کروڑ روپے کے بین الاقوامی سائبر فراڈ کا پردہ فاش
بھاو نگر، 08 دسمبر (ہ س)۔ گجرات پولس کے سائبر سینٹر آف ایکسیلنس نےریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی سائبر کرائم کاروائی میں 700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک بین الاقوامی دھوکہ دہی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ بھاونگر سے چلنے والے اس نیٹ ورک نےمیول بینک ک
Guj-719cr-cyber-scam


بھاو نگر، 08 دسمبر (ہ س)۔ گجرات پولس کے سائبر سینٹر آف ایکسیلنس نےریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی سائبر کرائم کاروائی میں 700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک بین الاقوامی دھوکہ دہی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

بھاونگر سے چلنے والے اس نیٹ ورک نےمیول بینک کھاتوں، آنگڑیا چینلز اور کرپٹو کرنسی والیٹس کے ذریعے ₹719 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی تھی۔ اس معاملے میں بھاو نگر کے ایک نجی بینک کے دو ملازمین سمیت کل 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں دبئی اور چین کے بدنام زمانہ سائبر سنڈیکیٹس سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ سائبر سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر راجدیپ سنگھ جھالا نے بتایا کہ یہ گینگ 1544 جرائم میں سرگرم تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں دس ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ گجرات اور دیگر ریاستوں میں میول کھاتہ کھول رہے تھے۔

یہ نیٹ ورک ملک کی 26 ریاستوں میں سرگرم تھا

پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ریاکٹ 26 ریاستوں اور پانچ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سرگرم تھا۔ بھاو نگر میں انڈس انڈ بینک کی برانچ میں تقریباً 110 فرضی اکاؤنٹس کھولے گئے تھے۔ سائبر فراڈ کے متاثرین کی رقم ان میول کھاتوں میں جمع کرائی گئی۔ اس کے بعد پیسے نقد رقم میں نکال کر آنگڑیا طریقہ کے ذریعے منتقل کئے جاتے اور آخر میں یو ایس ڈی ٹی کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر دبئی اور چین میں واقع سی اے ڈی سی اے ٹی سائبر کرائم سنڈیکیٹ کے آپریٹرز کو بھیجا جاتا تھا۔

اس نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔ بڑی متاثرہ ریاستوں میں، مہاراشٹرا میں 300، تمل ناڈو میں 203، کرناٹک میں 194، تلنگانہ میں 128، گجرات میں 97، کیرالہ میں 91، اتر پردیش میں 88اور دہلی میں 74 کیس درج کیے گئے ہیں۔ یہ سنڈیکیٹ بنیادی طور پر آٹھ قسم کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے: سرمایہ کاری فراڈ، ایس سی ایم پی آئی پارٹ فراڈ، ڈیجیٹل جاب فراڈ، ایس سی ایم پی آئی کی گرفتاری دھوکہ دہی، وائس فشنگ وغیرہ۔

گرفتار10 ملزمان کے نام

ایف آئی یو اور تکنیکی نگرانی کی مدد سے پولیس نے ان 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

1. الپیش گھنشیام بھائی مکوانہ: نقد رقم نکالنے اور میول اکاؤنٹ سپلائر۔

2. مہیندر رمیش بھائی مکوانہ: نقد رقم نکالنے اورمیول اکاؤنٹ سپلائز۔

3. ابوبکر علی بھائی شیخ (بینک ملازم): بینک اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی۔

4. پارتھ پرفل بھائی اپادھیائے (بینک ملازم): جعلی اکاؤنٹس چلانا۔

5. پرتیک اروند بھائی واگھانی: میول اکاؤنٹ اور کیش ہینڈلر۔

6. وپل کالے بھائی ڈانگر: فنڈ ہینڈلر۔

7. جیراج سنگھ بلونت سنگھ رائے زادہ: نقد رقم کو یو ایس ڈی ٹی تبدیل کرنے والا۔

8. گروپورب سنگھ ستنام سنگھ ٹانک: دبئی-چین ٹرانسفر آپریٹر۔

9. تیجس جیتندر کمار پانڈیا: غیر ملکی آپریٹرز کی جانب سے کرپٹو ٹزانزیکشن۔

10. دیویراج سنگھ نریندر سنگھ جھالا: دبئی میں مقیم ہینڈلر، چینی گینگ کا اہم لنک۔

پولیس نے مشتبہ افراد سے 30 موبائل فون، کرپٹو والٹس کے پاس ورڈ اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande