’آپریشن کلین سویپ‘: 130 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدری کے لیے بھیج دیا گیا
نئی دہلی، 08 دسمبر (ہ س)۔ دوارکا ضلع پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر ’آپریشن کلین سویپ‘ شروع کیا۔ اس مہم کے تحت، نومبر 2025 میں مجموعی طور پر 130 غیر ملکی شہریوں کو پکڑا گیا
’آپریشن کلین سویپ‘: 130 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدری کے لیے بھیج دیا گیا


نئی دہلی، 08 دسمبر (ہ س)۔ دوارکا ضلع پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر ’آپریشن کلین سویپ‘ شروع کیا۔ اس مہم کے تحت، نومبر 2025 میں مجموعی طور پر 130 غیر ملکی شہریوں کو پکڑا گیا۔ دوارکا ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکت سنگھ نے پیر کو بتایا کہ کارروائی کے دوران ڈباری پولیس اسٹیشن نے 64، ضلع کے انسداد منشیات یونٹ نے 34، بندا پور 18، اتم نگر 08، دوارکا سیکٹر-23 3 اور موہن گارڈن نے 3 کو گرفتار کیا۔

کن کن ممالک سے پکڑے گئے غیر ملکی شہری؟

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ نائیجیریا 87 (21 خواتین)، آئیوری کوسٹ - 11، کیمرون - 10 (4 خواتین)، گھانا - 10، سینیگال - 4 (2 خواتین)، لائبیریا - 3، سیرا لیون - 2، یوگنڈا - 2 (1 خاتون اور 1 بچہ) اور گنی - 1 شہریوں کو حراست میں لیا گیاہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ خصوصی پولیس ٹیموں نے، دوارکا ضلع کے تمام تھانوں کے علاقوں میں بیٹ وار کارروائیاں کرتے ہوئے، غیر قانونی غیر ملکی شہریوں، منشیات کے نیٹ ورکس، اور بغیر تصدیق کے اپنے گھر کرائے پر دینے والے مکان مالکان کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیا۔ پولیس نے پہلے ان علاقوں کا نقشہ بنایا جہاں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس کے بعد مشترکہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دستاویزات کی تصدیق شروع کردی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande