وزیر اعلیٰ اسٹالن کی تمل ناڈو میں 2026 کے انتخابات کی تیاریاں تیزکرنے کی ہدایت
چنئی، 8 دسمبر (ہ س) تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن، 2026 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے، پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع سکریٹریوں، ایم ایل اے، ایم پی اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک
وزیر اعلیٰ اسٹالن کی تمل ناڈو میں 2026 کے انتخابات کی تیاریاں تیزکرنے کی ہدایت


چنئی، 8 دسمبر (ہ س) تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن، 2026 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے، پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع سکریٹریوں، ایم ایل اے، ایم پی اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اسٹریٹجک میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ چنئی کی انا یونیورسٹی میں ہوئی۔

میٹنگ میں بنیادی طور پر میرا پولنگ سٹیشن - وکٹری پولنگ سٹیشن مہم اور انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے ہر شہری کے حق رائے دہی کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایس آئی آر میں مصروف کارکنوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف آدھا کام ہی مکمل ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر فہرست سے باہر نہ رہے۔

اسٹالن نے کہا کہ ایس آئی آر ووٹنگ کے حقوق کے تحفظ کا سنگ بنیاد ہے، جبکہ میرا پولنگ سٹیشن - وکٹری پولنگ سٹیشن مہم آئندہ انتخابات میں کامیابی کی کلید ثابت ہوگی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، آپ کی توانائی اور محنت کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ یہ سورج (ڈی ایم کے کا انتخابی نشان) ہوگا جو تمل ناڈو کو آگے لے جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اب تک 18.6 ملین لوگوں نے دراوڑ ماڈل حکومت کی اسکیموں سے براہ راست فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس الیکشن میں ڈی ایم کے کے حق میں متوسط ​​طبقے کی حمایت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

اسٹالن نے نشاندہی کی کہ 2021 کے انتخابات میں اتحاد کو 20.9 ملین ووٹ ملے اور اس بار 25 ملین سے زیادہ ووٹ ملنے کی امید ہے۔ اس لیے انہوں نے کارکنوں سے ہر اسمبلی حلقہ اور ہر بوتھ کو ’’وکٹری سنٹر‘‘ بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وارڈ، برانچ سکریٹریوں اور تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بوتھ سطح کی میٹنگوں اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اپوزیشن سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں کا غلط استعمال کرکے ڈی ایم کے کو نشانہ بناسکتی ہے۔ لہٰذا، جعلی خبروں، جھوٹے پروپیگنڈے اور جعلی تصاویر کے خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ہماری پالیسیاں، ہمارے منتظمین، اور محنتی ڈی ایم کے کارکن ہماری اصل طاقت ہیں۔

اسٹالن نے تمام پارٹی کارکنوں اور ضلعی سیکرٹریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں پر جیت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ واپس آئیں گے اور تاریخ بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande