
کیمپ میں موسمی بیماریوں اور پولیوشن سے محفوظ رہنے کے طریقے بتائے گئےنئی دہلی، 8 دسمبر( ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے تنظیم ہذا سے وابستہ تمام عہدہ داران اور ممبران کو 140 ویں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال میں 100 مفت یونانی میڈیکل کیمپ ’یونانی اپچار- جنتا کے د±وار، مشن 2025‘ کے تحت لگانے کا عزم کیا گیا تھا۔ چنانچہ اس کے تحت پہلا کیمپ لونی (غازی آباد) میں 20 ستمبر 2020 کو لگایا گیا جس کا افتتاح آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کیا تھا اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے آفس سکریٹری محمد عمران قنوجی نے اپنے رفقا کے تعاون سے کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار نبھایا۔ جبکہ 100 ویں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں حکیم آفتاب عالم (مرحوم) نے سابق ایم ایل اے حسن احمد اور نوجوان لیڈر علیم انصاری کے تعاون سے اہم کردار نبھایا۔ شہید کیمپ، دکھن پوری، نئی دہلی میں 140 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ سوشل ایکٹیوسٹ ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی، کاشف رضا، سلمان علی، احساس علی اور معروف سماج وادی لیڈر قاضی عبدالباسط کے تعاون سے لگایا گیا۔ اس موقع پر مقامی لیڈر راجیش چوہان، کونسلر رام سروپ کنوجیا، بھرت رام مال کوٹی، امت چوہان، منیش لال، ڈی ڈی نیوز سے وابستہ رہ چکے چندرپال بیروا، میگھا متھلیش، تحسین علی اساروی، فیروز غازی، گلشن ملک، سنتوش گپتا، آشیش، سندیپ گپتا، اعزاز اور نشاخان نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار نبھایا۔ صفدرجنگ ہسپتال سے آنکھوں کے ڈاکٹروں نے بھی مفت میں آنکھوں کا چیک اَپ کیا اور مشوروں سے نوازا۔ اس کے علاوہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے نائب صدر ڈاکٹر الطاف احمد، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ہماچل پردیش کے صدر ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاء الرحمن وغیرہ نے خاص طور سے کیمپ میں اعزازی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔ اس موقع پر حسب ضرورت مفت میں یونانی دوائیں تقسیم کی گئیں نیز موسمی بیماریوں اور پولیوشن سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی بتائے گئے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais