خلیجی ممالک ایران کے استحکام اور ترقی کے خواہاں
تہران،07دسمبر(ہ س)۔خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی، نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک ایران کے استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں اور وہ ایران کے سقوط کے خواہاں نہیں۔یہ بیان انہوں نے دوحہ فورم 2025ءکے دوران اپنے خطاب میں دیا۔ یہ کانفرنسدفاع، سکی
خلیجی ممالک ایران کے استحکام اور ترقی کے خواہاں


تہران،07دسمبر(ہ س)۔خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی، نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک ایران کے استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں اور وہ ایران کے سقوط کے خواہاں نہیں۔یہ بیان انہوں نے دوحہ فورم 2025ءکے دوران اپنے خطاب میں دیا۔ یہ کانفرنسدفاع، سکیورٹی اور تنازعات میں ثالثی و امن کی تعمیر کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ اجلاس میں ’ایران اور بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال‘پر غور کیا گیا۔

اس نشست میں البدیوی نے ایران کے حوالے سے خلیجی ممالک کی توقعات پیش کیں اور انہیں سادہ اور بنیادی مطالبات قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ایک قدیم تہذیبی، ثقافتی اور فنی ورثہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے پاس ایران کے لیے بہت کچھ پیش کرنے کے مواقع ہیں۔ انہوں نے مشترکہ مستقبل پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اسی تناظر میں جاسم البدیوی نے کہا کہ خلیجی ممالک نے گذشتہ آٹھ دہائیوں میں نویں سب سے بڑے عالمی معیشت میں ترقی کی ہے۔ اور گذشتہ سال ان کی مجموعی ملکی پیداوار تقریباً 2.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے ممالک ایران کے ساتھ یہ تجربات بانٹنے کے خواہاں ہیں۔کونسل کے سیکرٹری جنرل نے پڑوسی ممالک کے احترام، اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندی، مکالمہ اور دیگر ممالک کے امور میں عدم مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران تاریخ کے دوران درپیش چیلنجز کے باوجود بحرانوں پر قابو پاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مکالمے کے لیے تیار رہا ہے۔ انہوں نے ایران و خلیج تعاون کونسل کے درمیان جاری بات چیت کو ادارہ جاتی شکل دینے اور مستقبل کے لیے مشترکہ وڑن بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس نشست میں ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اطالوی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کی ڈائریکٹر ناتالی توتچی نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ٹریٹا پارسی نے کی، جو واشنگٹن میں کوئنس انسٹی ٹیوٹ برائے ذمہ دار حکومت کی نائب صدر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande