بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وبا میں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 مریض اسپتالوں میں داخل
ڈھاکہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مجموعی طور پر 200 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ راحت کی بات
Dengue outbreak on rise in Bangladesh, 200 patients admitted in last 24 hours


ڈھاکہ، 6 دسمبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مجموعی طور پر 200 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران ڈینگی سے متاثرہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور کنٹرول روم کی جانب سے جمعہ کو ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔

بنگلہ دیش کے معروف اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مجموعی طور پر 200 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ نئے داخل ہونے والے مریضوں میں سے، باریسال ڈویژن (میونسپل کارپوریشن کے علاقے سے باہر) کے اسپتال میں 14 مریض، چٹاگانگ ڈویژن میں 92 مریض (میونسپل کارپوریشن کے علاقے سے باہر)، ڈھاکہ ڈویژن میں 14 مریض (میونسپل کارپوریشن کے علاقے سے باہر)، 72 مریض ڈھاکہ نارتھ سٹی کارپوریشن (ڈی این سی سی) کے تحت، 06 مریض ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کارپوریشن (ڈی ایس سی سی ) کے تحت اور 02 مریض میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں داخل ہوئے ۔

محکمہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متعلق کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سال ڈینگی سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 394 ہے، اس سال اب تک 96827 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 63فیصد مرد اور 37فیصد خواتین ہیں۔ گزشتہ سال 2024 میں مجموعی طور پر 101214 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے تھے اور اسکی وجہ سے 575 افراد کی جانیں چلی گئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande