
بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی، جنہیں مرزا پور میںقالین بھیا کے اپنے طاقتور کردار کے لیے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی، اب ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی اپنی نئی پہچان بنانے جا رہے ہیں۔ ان کی کامیڈی ڈرامہ ویب سیریز ’’پرفیکٹ فیملی‘‘ حال ہی میں براہ راست یوٹیوب پر ریلیز کی گئی اور اس نے بہت جلد سامعین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی۔
رپورٹس کے مطابق ’پرفیکٹ فیملی‘ 27 نومبر کو کا یوٹیوب پراسٹریم ہوئی تھی اور چند ہی دنوں میں اسے 20 لاکھ سے زائد ویوز مل گئے۔ شائقین نے نہ صرف کہانی اور کرداروں کی تعریف کی بلکہ ناقدین نے بھی اس کی تعریف کی۔خاص بات یہ ہے کہ اسے ہندوستان کی پہلی طویل مدت کی ویب سیریز سمجھا جا رہاہے۔
پنکج ترپاٹھی نے اپنی خوشی کا اظہار کیا
سیریز کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پنکج ترپاٹھی نے کہا،’’ناظرین نے پرفیکٹ فیملی کو جس محبت اور جوش سے اپنایا ہے ، اس سے میں بے حد خوش ہوں۔اس شو کو پیش کرنے کا فیصلہ میں نے ٹیم کی محنت، ان کے کہانی کہنے کے انداز اور ایک ایماندارانہ، طنز و مزاحی سے بھرپور اورزندگی کی چھوٹی -چھوٹی باتوں سے جڑی دنیا کو ظاہر کرنے کے ان کے عزم کی وجہ سے لیا تھا۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ 'پرفیکٹ فیملی کے پہلے دو ایپی سوڈ یوٹیوب پر مفت دستیاب ہیں، جب کہ باقی ایپی سوڈ یکھنے کے لیے ناظرین کو 59 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد