خلیج میں مشقوں کے دوران ایرانی پاسدران انقلاب کی امریکی جہاز کو دھمکی
تہران،05دسمبر(ہ س)۔ایران کی پاسدران انقلاب کور نے جمعرات کے روز خلیج میں شروع ہونے والی جنگی مشقوں کے سلسلے میں امریکی جہاز کو انتباہ کیا ہے۔ یہ واقعہ حالیہ ایرانی جنگ کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا ہے۔یاد رہے ماہ جون میں ایران کو ایک بارہ روزہ جنگ کا س
خلیج میں مشقوں کے دوران ایرانی پاسدران انقلاب کی امریکی جہاز کو دھمکی


تہران،05دسمبر(ہ س)۔ایران کی پاسدران انقلاب کور نے جمعرات کے روز خلیج میں شروع ہونے والی جنگی مشقوں کے سلسلے میں امریکی جہاز کو انتباہ کیا ہے۔ یہ واقعہ حالیہ ایرانی جنگ کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا ہے۔یاد رہے ماہ جون میں ایران کو ایک بارہ روزہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شروع میں یہ جنگ اسرائیل نے چھیڑی مگر بعد ازاں امریکی بمبار طیاروں نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم 12 دن بعد جنگ بندی ہوگئی۔ جنگ کے دوران ایرانی پاسداران کے سینیئر کمانڈروں سمیت ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ بحری مشق جون کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کا حصہ ہیں۔ٹی وی نے ان مشقوں کو پاسدران کی قربانی اور مزاحمتی جذبے کا مظہر قرار دیا ہے۔پاسداران بحریہ نے خطے میں موجود امریکی جہازوں کو انتباہ جاری کر کے سخت پیغام دیا ہے۔البتہ رپورٹ میں کہا گیا پیغامات کا مواد فوری طور پر تفصیل کے ساتھ سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب خلیج میں امریکی افواج نے بھی کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande