اسٹارک کے طوفان پر بھاری پڑے روٹ ،آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سنچری بنا کر انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا
برسبین، 4 دسمبر (ہ س)۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ یہ میچ برسبین کے گابا سٹیڈیم میں پنک بال (گلابی گیند) سے کھیلا جا رہا ہے۔ تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اپنی
Root overcame Starc storm, scoring first Test century in Australia to put England in a strong position


برسبین، 4 دسمبر (ہ س)۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ یہ میچ برسبین کے گابا سٹیڈیم میں پنک بال (گلابی گیند) سے کھیلا جا رہا ہے۔ تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہلے دن مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ جمعرات کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں پر 325 رن بنا لیے ہیں۔ جو روٹ 135 اور جوفرا آرچر 32 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کے درمیان 61 رن کی پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلے دن مچل اسٹارک نے چھ وکٹیں حاصل کیں جب کہ مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولنڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والے انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز خراب رہا۔ آسٹریلیا ئی تیزی گیندباز مچل ا سٹارک نے ابتدائی اوورز میں بین ڈکٹ اور اولی پوپ کو آوٹ کر کے انگلینڈ کو دو جھٹکے دیئے۔ اس کے بعد جو روٹ کریز پر آئے اور ٹیم کو ابتدائی دھچکے سے نکالنے کا کام کیا۔ روٹ نے جیک کرولی کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 117 رن کی شراکت داری کی۔ اس سنچری شراکت کو مائیکل نیسر نے توڑا جنہوں نے کرولی کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ کرولی نے 93 گیندوں پر 76 رن بنائے جس میں 11 چوکے شامل تھے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ ہیری بروک کی صورت میں گری۔ اسٹارک نے بروک کو مڈ سیشن میں آؤٹ کر کے اپنی 415ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی، پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم (414) کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں بائیں ہاتھ کے سب سے کامیاب تیز گیند باز بن گئے۔ بروک 31 رن بنانے کے بعد سلپ میں کیچ آوٹ ہوئے، روٹ کے ساتھ ان کی 54 رن کی شراکت ختم ہوئی۔

اس کے بعد کپتان بین اسٹوکس رن چرانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 19 رن بنائے۔ جیمی اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ول جیکس پھر 19 رن بنا کر اسٹارک کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد اسٹارک نے گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس کو آؤٹ کیا۔ اٹکنسن چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جبکہ کارس کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ تاہم روٹ نے جوفرا آرچر کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے جس سے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم کا اسکور 9 وکٹوں پر 325 رن تک پہنچا دیا۔ اس سے انگلینڈ مضبوط پوزیشن میں آگیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande