فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ: بی آر ایس
حیدرآباد ، 4 نومبر(ہ س)۔ کی سی آر دیکشا دیوس کے چھٹے دن بی آرایس نے کانگریس حکومت پرحیدرآباد انڈسٹریل لینڈ ٹرانسفار میشن پالیسی (ایچ آئی ایل ٹی) کے نام پر مبینہ 5 لاکھ کروڑ روپے کے صنعتی اراضی اسکام کاالزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔بی آر ایس
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ: بی آر ایس


حیدرآباد ، 4 نومبر(ہ س)۔ کی سی آر دیکشا دیوس کے چھٹے دن بی آرایس نے کانگریس حکومت پرحیدرآباد انڈسٹریل لینڈ ٹرانسفار میشن پالیسی (ایچ آئی ایل ٹی) کے نام پر مبینہ 5 لاکھ کروڑ روپے کے صنعتی اراضی اسکام کاالزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی ہدایت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بہادرپورہ کے چندو لال بارادری انڈسٹریل ایریا کلسٹر-8 کا دورہ کیا اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں سابق نائب وزیر اعلٰی محمود علی، ایم ایل سی ڈاکٹر داسوجو شراون، سابق ایم ایل سی محمد سلیم، کی سی آردیکشادیوس کنوینر اور بی آر ایس مائناریٹی جنرل سکریٹری عبد المقیت چنداشامل تھے۔سابق نائب وزیر اعلی محمودعلی اور ڈاکٹر داسوجو شراون نے الزام لگایاکہ کانگریس حکومت نے صنعتی مقاصد کے لیے الاٹ کی گئی سرکاری زمین نجی افراد کو محض 4,000 روپے فی گزکے حساب سے منتقل کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ مارکیٹ ویلیوڈیڑھ لاکھ روپے فی گزہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے نجی قرار دی جانے والی یہ زمین دراصل عوامی مفاد اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختص کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں غریبوں کے لیے مکانات، اسکولوں اور ہاسپٹلوں کی جگہ کا شدید فقدان ہے، لیکن اس کے باوجود حکومت 9,300 ایکڑ قیمتی زمین نجی ہاتھوں میں دے رہی ہے۔ بی آرایس قائدین کے مطابق اس زمین پر کانگریس کے مجوزہ اندرااما گھروں، ینگ انڈیا اسکولزاور سرکاری ہاسپٹلوں کی تعمیر ہونی چاہیے تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande