
ابو الفضل انکلیو میں حقوق ہمسایہ مہم کا عوامی پروگرام
نئی دہلی،04دسمبر (ہ س )۔
جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کی ابو الفضل انکلیو یونٹس نے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن اور گرلز اسلامک آرگنائزیشنح کے اشتراک سے حقوقِ ہمسایہ مہم کے تحت مسجد اشاعتِ اسلام میں ایک عوامی پروگرام منعقد کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔
اس کے بعد محترم امیر حلقہ سلیم اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں پڑوسیوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نرمی، ہمدردی، بروقت تعاون، اور ذمہ دارانہ رویے کو معاشرتی ہم آہنگی کے بنیادی عناصر قرار دیا۔پروگرام میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی افراد نے بھی مہم کے دوران کیے گئے متعدد پروگرامز، اجلاسوں اور آگاہی سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سماجی اعتماد، یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جناب طیب احمد بیگ (امیرِ مقامی، ابو الفضل اینکلیو نارتھ) نے کلمات تشکر ادا کیے۔ جاوید اقبال صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais