جلگاؤں میں کرنٹ لگنے کا حادثہ، چھ سالہ پریم کی موقع پر موت
جلگاؤں میں کرنٹ لگنے کا حادثہ، چھ سالہ پریم کی موقع پر موت جلگاؤں، 4 دسمبر (ہ س)جلگاوں کے تعلقہ سوجادے میں ایک اندوہناک حادثے میں چھ سالہ پریم نریندر سوناونے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے
جلگاؤں میں کرنٹ لگنے کا حادثہ، چھ سالہ پریم کی موقع پر موت


جلگاؤں میں کرنٹ لگنے کا حادثہ، چھ سالہ پریم کی موقع پر موت

جلگاؤں،

4 دسمبر (ہ س)جلگاوں کے تعلقہ سوجادے میں ایک اندوہناک حادثے میں چھ سالہ پریم نریندر

سوناونے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے

معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پریم

دوپہر کے وقت گھر کے سامنے چادر سے بنے شیڈ میں تنہا کھیل رہا تھا کہ اچانک اوپر

سے گزرتا ہوا بجلی کا مین تار ٹوٹ کر نیچے آ گرا، جس سے شیڈ میں یکدم بجلی دوڑ

گئی۔ اسی دوران پریم کا ہاتھ شیڈ سے لگا اور اسے شدید جھٹکا لگا جس کے باعث وہ وہیں

گر پڑا۔

اہل

محلہ نے بچے کو بے حس و حرکت حالت میں دیکھ کر فوری بجلی بند کرائی اور اسے ضلع

سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے داخل کرنے سے قبل ہی

مردہ قرار دے دیا۔

پریم کے

والد نریندر سوناونے کسان ہیں جبکہ والدہ دیپالی سوناونے گھریلو خاتون ہیں۔ معصوم

کی اچانک موت سے خاندان اور گاؤں میں غم و اندوہ کی فضا پھیل گئی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande