
نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں سنٹرل ایکسائز (ترمیمی) بل 2025 کو غور کے لیے پیش کیا۔ لوک سبھا نے بدھ کو اس بل کو منظور کر لیا تھا۔
سنٹرل ایکسائز (ترمیمی) بل 2025 پر راجیہ سبھا میں بحث ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد، یہ بل تمباکو کی مصنوعات پر موجودہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) معاوضہ سیس کی جگہ مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرے گا۔ اس بل میں تمباکو کی مصنوعات (سگریٹ، سگار، تمباکو اور کھینی) پر نئی ایکسائز ڈیوٹی بھی لگانے کی تجویز ہے ۔اس سے جی ایس ٹی معاوضہ سیس ختم ہونے کے بعد بھی ٹیکس کا بوجھ یکساں رہے گا۔
ریاستوں کو جی ایس ٹی کی وجہ سے ہونے والے ریونیو نقصان کی تلافی کے لیے 2017 میں جی ایس ٹی معاوضہ سیس لاگو کیا گیا تھا۔ ریاستوں کے لیے معاوضے کی مدت 2025 میں ختم ہو رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ