مدینہ سے حیدرآباد آنے والی انڈیگو فلائٹ کو بم کی دھمکی،ایمرجنسی لینڈنگ
حیدرآباد ، 4 نومبر(ہ س)۔انڈیگو ایئر لائن کے لیے یہ ہفتہ پہلے ہی متاثر کن تھا،اورجمعرات کو ایک نئی پریشانی اس وقت کھڑی ہوگئی جب مدینہ سے حیدرآبادآنے والی پروازکو بم کی دھمکی موصول ہونے پر فوری طورپراحمدآباد کی طرف موڑدیاگیا۔اس واقعے نے ملک بھر می
مدینہ سے حیدرآباد آنے والی انڈیگو فلائٹ کو بم کی دھمکی،ایمرجنسی لینڈنگ


حیدرآباد ، 4 نومبر(ہ س)۔انڈیگو ایئر لائن کے لیے یہ ہفتہ پہلے ہی متاثر کن تھا،اورجمعرات کو ایک نئی پریشانی اس وقت کھڑی ہوگئی جب مدینہ سے حیدرآبادآنے والی پروازکو بم کی دھمکی موصول ہونے پر فوری طورپراحمدآباد کی طرف موڑدیاگیا۔اس واقعے نے ملک بھر میں پہلے سے جاری فلائٹس کی بڑے پیمانے پر منسوخیوں اورسسٹم تاخیر سے پریشان مسافروں کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ دوپہر تقریباً 12:30 بجے احمدآبادکے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربحفاظت اتراجہاں سیکورٹی اداروں نے فوری طورپر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تمام مسافروں اور عملے کو محفوظ طریقے سے اتار کر تفصیلی چیکنگ شروع کی گئی۔بم کی دھمکی کے باعث فوری فیصلہ، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست دی۔حکام نے تصدیق کی کہ انڈیگوکو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طیارے میں بم نصب ہے۔ اس اطلاع کے بعد پائلٹ نے فوری طورپر قریب ترین ایئرپورٹ۔حمدآباد۔پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

مدینہ۔ حیدرآباد انڈیگو پرواز کو بم کی دھمکی کے بعد موڑا گیا۔طیارہ دوپہر تقریباً 12:30 بجے بحفاظت احمدآبادمیں اترا۔مسافروں اور عملے کو فوری طور پر اتار کر سیکیورٹی چیک کیا گیا۔پولیس، سی آئی ایس ایف اوراین ڈی آر ایف نے مکمل تلاشی لی۔ابتدائی جانچ میں کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔مقامی پولیس کی ٹیمیں بھی سی آئی ایس ایف اور این ڈی آر ایف کے ساتھ مل کرطیارے کی تفصیلی جانچ میں شامل ہوئیں۔ ابتدائی سرچ میں کوئی مشکوک موادنہیں ملا، تاہم تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande