سڑک حادثہ کے متاثرین کے کیش لیس علاج کی 20 فیصد درخواستیں مسترد، اب تک صرف 74 لاکھ روپے ادا کیے گئے
نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔ ملک بھر میں سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے شروع کی گئی کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم کے تحت مارچ 2024 سے اب تک موصول ہونے والی علاج کی تقریباً 20 فیصد درخواستوں کو پولیس کے ذریعہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وز
2) (20% of requests for cashless treatment of road accident victims rejected, only Rs 74 lakh paid so far


نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔ ملک بھر میں سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے شروع کی گئی کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم کے تحت مارچ 2024 سے اب تک موصول ہونے والی علاج کی تقریباً 20 فیصد درخواستوں کو پولیس کے ذریعہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اب تک علاج کی 6,833 درخواستوں میں سے صرف 5,480 ہی اہل پائی گئیں، جب کہ باقی درخواستوں کو پولیس کی جانچ کے دوران مسترد کر دیا گیا۔

گڈکری نے کہا کہ موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ کے تحت اسپتالوں کو 73,88,848 روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ وزیر نے مزید کہا کہ سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم، 2025، اس سال 5 مئی کو موٹر وہیکل ایکٹ، 1988 کی دفعہ 162 کے تحت مطلع کیا گیا تھا۔ تفصیلی رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ) 4 جون 2025 کو جاری کیے گئے تھے۔

اسکیم کے تحت، ہر سڑک حادثے کے شکار کو حادثے کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ سات دنوں تک ₹ 1.5 لاکھ تک کیش لیس علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ سہولت سڑک کے کسی بھی زمرے پر موٹر گاڑیوں کے حادثات پر لاگو ہوتی ہے۔

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی طرف سے جاری کردہ اسپتالوں کی فہرست سازی کے رہنما خطوط کی بنیاد پر، اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں کل 32,557 اسپتالوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت پی ایم -جے اے وائی کے تحت پہلے سے شامل اسپتال، جو اسکیم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، خود بخود شامل سمجھے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ اسپتال اتر پردیش (6,140)، کرناٹک (3,607)، آندھرا پردیش(2472)، تمل ناڈو (2295) اور گجرات (2076) میں ہیں۔اب تک، اسپتالوں کی طرف سے ریاستی صحت ایجنسیوں کو کل 2644 دعوے پیش کیے گئے، جن میں سے سبھی کو منظور کر لیا گیا اور 73.88 لاکھ روپے کی ادائیگیاں جاری کی گئیں۔

گڈکری نے کہا کہ اسپتالوں کو ادائیگی موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ (ایم وی اے ایف)کے ذریعے کی جاتی ہے - جنرل انشورنس کونسل بیمہ شدہ گاڑیوں کی صورت میں ادائیگی کرتی ہے۔غیر بیمہ شدہ گاڑیوں کی صورت میں، ادائیگی متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

متاثرہ کو ڈسچارج کرنے کے بعد،اہسپتال کلیم کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی (ایس ایچ اے ) کو بھیجتا ہے، جس کی تصدیق کی جاتی ہے اور ادائیگی جاری ہونے سے پہلے اس کی منظوری دی جاتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کو ابتدائی 'گولڈن آور میں حادثے کے متاثرین کے فوری علاج کو یقینی بنانے کے لیے لاگو کیا گیا ہے، جب کہ اپوزیشن جماعتوں اور ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ 20 فیصد کیسوں کو پولیس مسترد کر رہی ہے، جس سے اسکیم کی تاثیر پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande