شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی اضافہ
نئی دہلی، 31 دسمبر : گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان مضبوطی کا رخ برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں مسلسل اتار چڑھا
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 31 دسمبر : گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان مضبوطی کا رخ برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں مسلسل اتار چڑھاو ہوتا رہا۔ راحت کی بات یہی رہی کہ فروخت کا دباو بننے پر بھی دونوں انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی کاروبار کرتے رہے۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.12 فیصد اور نفٹی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹاٹا اسٹیل، بھارت الیکٹرانکس، ٹائٹن کمپنی اور شری رام فائنانس کے شیئر 4.05 فیصد سے لے کر 0.71 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، بجاج فنسرو، ٹی سی ایس، بجاج فائنانس، اپولو ہاسپٹل اور ٹیک مہندرا کے شیئر 0.73 فیصد سے لے کر 0.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,491 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,743 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 748 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 19 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 11 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 32 شیئر سبز نشان میں اور 18 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 118.50 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 84,793.58 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد سے ہی اس انڈیکس کی چال میں مسلسل اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے سینسیکس اچھل کر 84,929.46 پوائنٹس تک پہنچا، وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 84,709.38 پوائنٹس تک غوطہ بھی لگایا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ منافع وصولی ہونے کے باوجود یہ انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی برقرار رہا۔ مارکیٹ میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 99.24 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 84,774.32 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 32.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,971.05 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کرنے والوں کے درمیان رسہ کشی شروع ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال بھی مسلسل اوپر نیچے ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت ملنے پر نفٹی چھلانگ لگا کر 26,028 پوائنٹس تک پہنچ گیا، وہیں فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس 25,969 پوائنٹس تک گر بھی گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 48.95 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 25,987.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ کاروباری دن منگل کو سینسیکس 20.46 پوائنٹس یعنی 0.02 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 84,675.08 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 3.25 پوائنٹس یعنی 0.01 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 25,938.85 پوائنٹس کی سطح پر منگل کے کاروبار کا اختتام کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande