
نئی دہلی، 31 دسمبر (ہ س)۔مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل جناب ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نیتاجی سبھاش سدرن سینٹر (این ایس ایس سی)، بنگلورو میں جدید ترین ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔مجوزہ ہائی پرفارمنس سینٹر، جس کی مجموعی لاگت 75 کروڑ روپے ہے، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی جانب سے 60 کروڑ روپے کی سی ایس آر معاونت کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔ یہ مرکز ایک ہی چھت تلے مربوط، عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس اور معاون سہولیات فراہم کرکے بھارت کے اعلیٰ سطحی کھلاڑیوں کی تیاری کے نظام کو نمایاں طور پر مضبوط بنائے گا۔تکمیل کے بعد، ایچ پی سی میں اسپورٹس میڈیسن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ، بحالی اور ریکوری، بایومیکانکس، فزیالوجی، سائیکالوجی، نیوٹریشن، پرفارمنس اینالیسس اور ہائیڈروتھراپی جیسی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی، جو اعلیٰ درجے کے کھلاڑیوں کی ہمہ جہت، سائنسی اور ڈیٹا پر مبنی تیاری کو ممکن بنائیں گی۔ورچوئل طور پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویا نے زور دیا کہ یہ مرکز شرکت پر مبنی نقط? نظر سے پوڈیم مرکوز، اعلیٰ کارکردگی والے کھیلوں کے ملک کی جانب بھارت کی منتقلی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ”ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم“ کے منتر کے تحت بھارت کے اسپورٹس ایکو سسٹم میں ایک بنیادی تبدیلی آ رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ“یہ ہائی پرفارمنس سینٹر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تربیت اور بحالی سائنس اور ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں ہو، جس سے ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر اعلیٰ ترین مقابلوں میں شرکت کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔وزیر موصوف نے ایچ اے ایل کی نمایاں سی ایس آر شراکت کی ستائش کرتے ہوئے اس شراکت داری کو اس بات کی مضبوط مثال قرار دیا کہ کس طرح عوامی شعبے کے ادارے کھیلوں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “جو ادارہ قومی دفاع میں اپنا تعاون دے رہا ہے، وہ اب بھارت کی کھیلوں میں برتری میں بھی تعاون پیش کررہاہے۔ڈاکٹر منڈاویا نے ایس اے آئی این ایس ایس سی بنگلورو کی وراثت کو بھی اجاگر کیا، جو ملک کے ممتاز کھیلوں کے مراکز میں سے ایک ہے اور جہاں مختلف کھیلوں کے شعبوں میں نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس (این سی او ایز)، قومی کوچنگ کیمپ اور ایلیٹ کھلاڑیوں کے تربیتی پروگرام مسلسل منعقد کیے جاتے ہیں۔مجوزہ ایچ پی سی سے توقع ہے کہ یہ بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے بھارت کی تیاریوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ایک عالمی کھیلوں کی طاقت کے طور پر ابھرنے کے ملک کے طویل مدتی وڑن سے ہم آہنگ ہے، جس میں 2036 اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی خواہش بھی شامل ہے۔پروگرام کا آغاز اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے سیکریٹری، شری وشنو کانت تیواری کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ ایل) کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر ڈی کے سنیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے سفر میں تعاون پر فخر کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام جناب ہری رنجن راو¿، سکریٹری (اسپورٹس) اور ڈائریکٹر جنرل، ایس اے آئی کی جانب سے پیش کیے گئے کلماتِ تشکر پر ہوا۔ اس ورچوئل تقریب میں وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، ایس اے آئی اور ایچ اے ایل کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ نامور کھلاڑیوں، کوچز اور اسپورٹس سائنس کے ماہرین نے شرکت کی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan