
میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”اکیس“ یکم جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں آنجہانی اداکار دھرمیندر کے ساتھ اگستیہ نندا، سمر بھاٹیہ، اور جیدیپ اہلاوت شامل ہیں۔ ریلیز سے قبل ممبئی میں فلم کی خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی۔ سنی دیول اور سلمان خان خاص طور پر موجود تھے اور دونوں اداکار جذباتی ہوتے دیکھے گئے۔جب سنی دیول اسکریننگ پر پہنچے تو پاپرازی نے ان سے دھرمیندر کے پوسٹر کے ساتھ پوز دینے کی درخواست کی۔ تصاویر کے لیے پوز دینے سے پہلے، سنی نے چند لمحوں کے لیے اپنے والد کی تصویر کو دیکھا، ان کی آنکھیں آنسوو¿ں سے تر ہو گئیں۔ کیمروں کے لیے مسکرانے کی کوشش کے باوجود اس کے جذبات صاف نظر آرہے تھے۔ یہ لمحہ موجود ہر شخص کے لیے انتہائی جذباتی ہو گیا۔سلمان خان، جنہوں نے حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ منائی، اسکریننگ کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پوز دیتے ہوئے آنکھوں سے آنسو بہاتے نظر آئے۔ غور طلب ہے کہ دھرمیندر کا 24 نومبر کو انتقال ہو گیا تھا۔’21‘ کی یہ خصوصی اسکریننگ نہ صرف ایک فلمی تقریب تھی بلکہ لیجنڈ اداکار کو دلی خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ہندوستھان سماچارSunny-Deol-and-Salman-Khan
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan