ڈوڈہ میں محکمہ جنگلات کا ملازم حادثے میں جاں بحق
جموں, 30 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھاگواہ گادی نالہ میں پیر کی شام پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں محکمہ جنگلات کا ایک ملازم پہاڑی سے اچانک پتھر گرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ حکام کے مطابق فارسٹ گارڈ محمد اقبال زرگر معمول کے مطابق علاقے میں راست
Forest


جموں, 30 دسمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھاگواہ گادی نالہ میں پیر کی شام پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں محکمہ جنگلات کا ایک ملازم پہاڑی سے اچانک پتھر گرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

حکام کے مطابق فارسٹ گارڈ محمد اقبال زرگر معمول کے مطابق علاقے میں راستے پر پیدل جا رہے تھے کہ اسی دوران پہاڑی سے ایک پتھر سرک کر نیچے آ گرا، جو ان کے سر پر آ لگا۔ شدید چوٹ لگنے کے سبب وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ریسکیو کر کے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا، تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے شدید نوعیت کی چوٹوں کے باعث انہیں مردہ قرار دے دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande