تاریخ کے آئینے میں 31 دسمبر: 1929 کے لاہور اجلاس میں مہاتما گاندھی نے مکمل آزادی کا اعلان کیا
1929 میں مہاتما گاندھی کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس نے برطانوی حکومت کے خلاف مکمل سوراج (آزادی) کے مطالبے کو لے کر تحریک کا آغاز کیا تھا۔ اسی سال دسمبر میں لاہور میں منعقد کانگریس اجلاس تاریخی ثابت ہوا، جہاں ہندوستان کی مکمل آزادی کو کانگریس
آزادی کے عظیم ہیرو مہاتما گاندھی۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


1929 میں مہاتما گاندھی کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس نے برطانوی حکومت کے خلاف مکمل سوراج (آزادی) کے مطالبے کو لے کر تحریک کا آغاز کیا تھا۔ اسی سال دسمبر میں لاہور میں منعقد کانگریس اجلاس تاریخی ثابت ہوا، جہاں ہندوستان کی مکمل آزادی کو کانگریس کا حتمی ہدف قرار دیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت جواہر لعل نہرو نے کی تھی۔

لاہور اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ اب اہل وطن برطانوی سلطنت کے ماتحت کسی بھی طرح کی محدود خود مختاری کو قبول نہیں کریں گے۔ اجلاس کے دوران 26 جنوری 1930 کو یوم آزادی کے طور پر منانے کی تجویز منظور کی گئی، جس نے جنگ آزادی کو ایک نئی سمت اور توانائی فراہم کی۔

مہاتما گاندھی نے اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں عوامی تحریک کو تیز کرنے کی حکمت عملی بنائی۔ مکمل سوراج تحریک نے ہندوستانی عوام میں آزادی کے تئیں پختہ عزم کو مضبوط کیا اور آگے چل کر سول نافرمانی تحریک جیسی تاریخی واقعات کی راہ ہموار کی۔

دیگر اہم واقعات:

1492 - اٹلی کے سسلی خطے سے 100,000 یہودیوں کو نکالا گیا۔

1600 - برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کا قیام ہوا۔

1781 - امریکہ میں پہلا بینک ’بینک آف نارتھ امریکہ‘ کھلا۔

1802 - پیشوا باجی راو دوئم کو برطانوی تحفظ حاصل ہوا۔

1802 - مراٹھا حکمراں پیشوا باجی راو دوئم انگریزوں کے تحفظ میں آئے۔

1857 - کوین وکٹوریہ نے اوٹاوا کو کناڈا کی راجدھانی قرار دیا۔

1861 - چیراپونجی (آسام) میں 22990 ملی میٹر بارش ہوئی جو دنیا میں کسی بھی مقام پر ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔

1866 - بہار کے وزیر اعلیٰ اور مجاہد آزادی کرشن ولبھ سہائے پیدا ہوئے۔

1944 - امریکی ریاست اتاہ کے اوگڈن میں ریل حادثے میں 48 لوگوں کی موت۔

1944 - دوسری جنگ عظیم میں ہنگری نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1949 - دنیا کے 18 ملکوں نے انڈونیشیا کو تسلیم کیا۔

1956 - مدھیہ پردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ روی شنکر شکل کا انتقال ہوا۔

1962 - ہالینڈ نے جنوب مغربی بحر الکاہل میں واقع جزیرہ نیو گنی کو چھوڑا۔

1964 - انڈونیشیا کو اقوام متحدہ سے نکالا گیا۔

1965 - ہندوستانی ریاستوں کے انضمام میں سردار پٹیل کے معاون رہے وی پی مینن کا انتقال ہوا۔

1981 - گھانا میں فوجی انقلاب کے ذریعے صدر ڈاکٹر لمان معزول اور فلائٹ لیفٹیننٹ جیری رالنگس نے اقتدار سنبھالا۔

1983 - برونئی کو برطانیہ سے آزادی ملی۔

1984 - راجیو گاندھی 40 سال کی عمر میں ہندوستان کے ساتویں وزیر اعظم بنے۔

1984 - محمد اظہر الدین نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر اپنی بین الاقوامی کرکٹ زندگی کی شروعات کی۔ بعد میں وہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان بھی بنے۔

1988 - نیوکلیئر تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیا جو 27 جنوری 1991 سے نافذ ہوا۔

1997 - محمد رفیق تارڑ پاکستان کے 9 ویں صدر منتخب۔

1998 - روس کے ذریعے قازقستان خلائی مرکز سے 3 سیٹلائٹ کا کامیاب لانچ۔

1999 - انڈین ایئر لائنز کے طیارے 814 کو اغوا کر کے افغانستان کے قندھار ہوائی اڈے لے جایا گیا۔ 7 دن کے بعد 190 لوگوں کی محفوظ رہائی کے ساتھ یہ یرغمال بحران ٹلا۔

2001 - ہندوستان نے پاکستان کو 20 مطلوبہ مجرموں کی فہرست سونپی۔

2001 - ارجنٹینا کے صدر فرنانڈو روآ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

2003 - ہندوستان اور سارک کے دوسرے ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں نے سربراہی کانفرنس سے پہلے بات چیت شروع کی۔

2004 - بیونس آئرس (ارجنٹینا) کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 175 لوگوں کی موت۔

2005 - سیکورٹی وجوہات سے ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ملیشیا میں اپنے سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا۔

2007 - میانمار کی فوجی حکومت نے 7 اپوزیشن رہنماوں کو گرفتار کیا۔

2008 - ایشور داس روہنی کو دوسری بار مدھیہ پردیش اسمبلی کا اسپیکر بنانے کا اعلان ہوا۔

2014 - چین کے شنگھائی شہر میں نئے سال کے موقع پر مچی بھگدڑ میں کم از کم 36 لوگ مارے گئے اور 49 دیگر زخمی ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande