
جموں, 29 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ستواری کی ٹیم نے 13 بٹالین بی ایس ایف کے تعاون سے مشترکہ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت منظور حسین ولد نور حسین سکنہ بدھوری، تحصیل بڑی برہمنہ، ضلع سانبہ اور سورج ولد اوم پرکاش سکنہ بدھوری، تحصیل بڑی برہمنہ، ضلع سانبہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق دونوں ملزمان عوامی مقام پر کھلے عام پستول کی نمائش کرتے ہوئے گھوم رہے تھے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امن و امان متاثر ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ستواری اور 13 بٹالین بی ایس ایف کی مشترکہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 249/2025 زیر دفعہ 3/25 آرمز ایکٹ درج کی گئی۔تحقیقات کے دوران پولیس نے ایک پستول، دو میگزین اور ایک پستول نما کھلونا بھی برآمد کیا، جسے مبینہ طور پر عوام میں خوف پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ عوامی مقامات پر بغیر اجازت اسلحہ کی نمائش ایک سنگین جرم ہے اور اس سے عوامی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر