
بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم ’’دھورندھر‘‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور تب سے باکس آفس پر مضبوطی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے پہلے ریلیز ہونے والی دیگر فلمیں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ زبردست کمائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ’’دھُورندھر‘‘ نے ریلیز کے 24ویں دن نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
فلم میں سنجے دت، آر مادھون، اکشے کھنہ، ارجن رامپال، راکیش بیدی، اور بہت سے دوسرے اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان رنویر کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔
دھورندھر کا جادو چوتھے ویک اینڈ تک بھی جاری رہا۔ ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم نے اپنے 24ویں دن، چوتھے اتوار کو تقریباً 22.25 کروڑ روپے کمائے۔ 23 ویں دن پچھلا مجموعہ 20.5 کروڑ تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی باکس آفس پر فلم کی کل کمائی 690.25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس متاثر کن پرفارمنس نے دھورندھر کے سیکوئل کے لیے سامعین کی توقعات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دنیا بھر میں کلیکشن میں تاریخ رقم کردی: رپورٹ کے مطابق، 'دھورندھر' نے دنیا بھر میں 1,064 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم نے 24ویں دن ہی عالمی باکس آفس پر 30 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس دوران اس نے پربھاس کی 'کلکی 2898 اے ڈی' (1,042 کروڑ) اور شاہ رخ خان کی 'پٹھان' (1,055 کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی 'دھورندھر' اب سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 7ویں ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اب فلم کی نظریں 'جوان' (1,160 کروڑ)، 'کے جی ایف چیپٹر 2' (1,215 کروڑ) اور آر آر آڑ (1,230 کروڑ) جیسے بڑے ریکارڈز پر ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی