پہاڑی ریاستوں میں برف باری سے مدھیہ پردیش میں شدید سردی، مندسور سب سے سرد ضلع
پہاڑی ریاستوں میں برف باری سے مدھیہ پردیش میں شدید سردی، مندسور سب سے سرد ضلع ریاست کے 30 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے بھوپال، 28 دسمبر (ہ س)۔ پہاڑی ریاستوں میں ہو رہی مسلسل برف باری کا اثر اب مدھیہ پردیش میں صاف نظر آنے لگا ہے۔ ریاست
ایم پی موسم فائل فوٹو


پہاڑی ریاستوں میں برف باری سے مدھیہ پردیش میں شدید سردی، مندسور سب سے سرد ضلع

ریاست کے 30 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے

بھوپال، 28 دسمبر (ہ س)۔

پہاڑی ریاستوں میں ہو رہی مسلسل برف باری کا اثر اب مدھیہ پردیش میں صاف نظر آنے لگا ہے۔ ریاست شدید سردی کی زد میں ہے۔ بھوپال، اندور سمیت 5 اضلاع میں سرد لہر چل رہی ہے، جبکہ مندسور ریاست کا سب سے ٹھنڈا ضلع بن گیا ہے، جہاں کم از کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ گزشتہ رات ریاست کے قریب 30 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہا۔ شمالی اضلاع میں گھنا کوہرا چھایا رہا، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھوپال، اندور، شاجاپور، سیہور اور راج گڑھ میں کولڈ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری سے نیچے رہنے کا امکان ہے، جس سے دن میں بھی ٹھنڈ کا احساس برقرار رہے گا۔ لوگوں کو ضروری احتیاط برتنے اور گرم کپڑے پہن کر ہی باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریاست میں ٹھنڈ کا سب سے زیادہ اثر مالوا اور نیماڑ خطے میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اندور اور اجین ڈویژن کے 15 اضلاع میں درجہ حرارت مسلسل گرا ہے۔ مندسور کے بعد شاجاپور دوسرا سب سے ٹھنڈا شہر رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 3.1 ڈگری درج کیا گیا۔ 5 بڑے شہروں میں بھوپال میں 4.6 ڈگری، اندور میں 6.2 ڈگری، گوالیار میں 6.7 ڈگری، اجین میں 7.3 ڈگری اور جبل پور میں 7.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کی رات میں شہڈول کے کلیان پور میں 3.2 ڈگری، راج گڑھ میں 3.8 ڈگری، نوگاوں میں 4.6 ڈگری، امریا میں 4.7 ڈگری، پچمڑھی میں 4.8 ڈگری، کھجوراہو میں 5 ڈگری، ملاج کھنڈ میں 5.6 ڈگری اور ریوا میں درجہ حرارت 5.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ وہیں، رائسین، شیوپوری، دموہ، منڈلا، دتیا، ستنا، گنا، شیوپور، دھار، رتلام سمیت قریب 30 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سے نیچے درج کیا گیا۔ ادھر، 16 سے زیادہ اضلاع میں کوہرے کا اثر بھی دیکھا گیا۔

ہفتہ کو گوالیار، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، پنا، ستنا، ریوا، سیدھی، سنگرولی سمیت کئی اضلاع میں گھنا کوہرا چھایا رہا۔ کوہرے اور سرد ہواوں کے سبب دہلی سے مدھیہ پردیش آنے والی کئی ٹرینیں تاخیر سے پہنچیں۔ بھوپال، اندور، مندسور، شاجاپور اور آس پاس کے اضلاع میں تیز سرد ہواوں نے ٹھنڈ کا اثر مزید بڑھا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 30 دسمبر کو ویسٹرن ڈسٹربنس مغربی ہمالیائی خطے کو متاثر کرے گا، جس کا اثر مدھیہ پردیش میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ سرد ہواوں اور جیٹ اسٹریم کے سرگرم رہنے سے آنے والے دنوں میں ٹھنڈ مزید تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande