ملک میں اولمپک تعلیم، تحقیق اور کھیلوں کے مقابلوں کے فروغ کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان
احمد آباد، 28 دسمبر (ہ س)۔ گجرات کی راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو) میں قائم بھارت اولمپک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن سینٹر (بی سی او آر ای) نے ریاست اور ملک میں اولمپک تعلیم، تحقیق اور کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی اہم اقدامات کا اعلان ک
ملک میں اولمپک تعلیم، تحقیق اور کھیلوں کے مقابلوں کے فروغ کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان


احمد آباد، 28 دسمبر (ہ س)۔ گجرات کی راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو) میں قائم بھارت اولمپک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن سینٹر (بی سی او آر ای) نے ریاست اور ملک میں اولمپک تعلیم، تحقیق اور کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ہفتہ کو احمد آباد کے کرناوتی کلب میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران کیا گیا۔

اس پروگرام کی صدارت آر آر یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بمل این پٹیل نے کی۔ ان کے ساتھ اسکول آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے ڈائریکٹر یش شرما اور بھارت اولمپک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اُتسو چاورے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کھیل، تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

بی سی او آر ای کا قیام جون 2024 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے منظور شدہ بھارت اور جنوبی ایشیا کا پہلا اولمپک اسٹڈیز سینٹر ہے۔ قیام کے بعد سے یہ مرکز اولمپک تعلیم، اسپورٹس گورننس اور تحقیق کے ذریعے بھارت میں اولمپزم کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں سب سے بڑا اعلان ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2029 سے متعلق کیا گیا۔ آر آر یو اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی آٹھ کھیلوں کی اسپورٹس ڈسپلنز کی میزبانی کرے گا۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ بھارت اولمپک طرز کے اس عالمی مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ ان کھیلوں میں دنیا بھر سے پولیس اور فائر سروسز سے وابستہ ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے۔

یونیورسٹی نے آٹھ کھیلوں کے شعبوں کے لیے منصوبہ بندی، لاجسٹکس، وینیو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی سہولیات کے تمام پہلوؤں کو مربوط کرنے کے لیے ایک مخصوص سیکریٹریٹ قائم کیا ہے۔ کھیلوں کے ہموار انعقاد کے لیے آر آر یو 500 تربیت یافتہ رضاکاروں پر مشتمل ایک کیڈر بھی تیار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ آر آر یو کے اسکول آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس میں ایک جامع ہیومن پرفارمنس لیبارٹری موجود ہے، جس میں اب تک 4,070 سے زائد افراد کی جانچ کی جا چکی ہے اور 50 سے زیادہ تحقیقی مطالعات مکمل کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی ایک اسپورٹس انڈور کمپلیکس اور ایک اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری بھی تیار کر رہی ہے۔

دوسرے اہم اقدام کے تحت دوسرے بین الاقوامی اولمپک ریسرچ کانفرنس (آئی او آر سی 2026) کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ یہ کانفرنس 27 سے 30 جنوری 2026 تک آر آر یو میں منعقد ہوگی، جس میں بھارت اور بیرونِ ملک سے کھیلوں کے ماہرین، محققین، پالیسی ساز اور اولمپک تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد اولمپک تعلیم، اسپورٹس گورننس، اخلاقیات اور ڈوپنگ مخالف اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔

اس کے علاوہ بی سی او آر ای نائٹ رن 2026 کا بھی اعلان کیا گیا، جو 10 جنوری کو گاندھی نگر میں منعقد ہوگی۔ یہ دوڑ شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور پیرا ایتھلیٹس کو ایک ساتھ لا کر فٹنس، سلامتی اور اولمپک اقدار کا پیغام دے گی۔

آر آر یو کے وائس چانسلر پروفیسر پٹیل نے کہا کہ بی سی او آر ای اور ہمارے وسیع اسپورٹس انفراسٹرکچر کے ذریعے ہم صرف کھلاڑی ہی تیار نہیں کر رہے، بلکہ ایسے علمی نظام، تحقیقی صلاحیتیں اور بین الاقوامی شراکت داریاں قائم کر رہے ہیں جو بھارت کے کھیلوں کے مستقبل کی تعریف کریں گی۔ نائٹ رن جیسی نچلی سطح کی سرگرمیوں سے لے کر عالمی معیار کی تعلیمی کانفرنسوں اور ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی تک، ہر اقدام عمدگی، جدت اور قومِ اوّل کے جذبے کے تئیں ہماری وابستگی کو مضبوط کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande