30 دکانوں میں آگ لگی، کروڑوں کا نقصان
30 دکانوں میں آگ لگی، کروڑوں کا نقصان شیلانگ، 28 دسمبر (ہ س)۔ میگھالیہ کے مشرقی جینتیا ضلع کے لڈرمبائی بازار میں لگی آگ کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے 30 دکانیں پوری طرح جل کر خاک ہو گئیں۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ لڈرمبائی کے رمبائی روڈ واقع بازار
آگ کی علامتی تصویر


30 دکانوں میں آگ لگی، کروڑوں کا نقصان

شیلانگ، 28 دسمبر (ہ س)۔

میگھالیہ کے مشرقی جینتیا ضلع کے لڈرمبائی بازار میں لگی آگ کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے 30 دکانیں پوری طرح جل کر خاک ہو گئیں۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ لڈرمبائی کے رمبائی روڈ واقع بازار میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی موقع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچی۔ 5 فائر بریگیڈ کی ٹیموں کے ذریعے مسلسل کی گئی سخت مشقت کے بعد اتوار کی صبح 5.00 تک آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا۔

آگ کے باعث بازار کے ایک حصے میں واقع 30 دکانیں پوری طرح جل کر خاک ہو گئیں۔ حالانکہ آگ کیسے لگی اس کی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔ آگ کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande