تاریخ کے آئینے میں 28 دسمبر: ہندوستانی قومی تحریک کی بنیاد اور حب الوطنی کا شعور
28 دسمبر کا دن ہندوستانی تاریخ میں دو واقعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ 1885 میں قومی تحریک کی سمت اور 1896 میں حب الوطنی کے شعور کو سمجھنے کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔ 1885 میں ممبئی میں انڈین نیشنل کانگریس کے پہلے اجلاس نے ہندوستان میں منظم سیاسی جدوجہد ک
وندے ماترم


28 دسمبر کا دن ہندوستانی تاریخ میں دو واقعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ 1885 میں قومی تحریک کی سمت اور 1896 میں حب الوطنی کے شعور کو سمجھنے کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔

1885 میں ممبئی میں انڈین نیشنل کانگریس کے پہلے اجلاس نے ہندوستان میں منظم سیاسی جدوجہد کی بنیاد رکھی۔ 72 مندوبین کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ تعلیم یافتہ ہندوستانی طبقہ اب نوآبادیاتی حکومت کے خلاف ایک اسٹیج پر آ کر اپنی بات رکھنے لگا تھا۔ کانگریس نے شروع میں آئینی اور پرامن طریقوں سے ہندوستانیوں کے مسائل اٹھائے، لیکن آگے چل کر یہی ادارہ تحریک آزادی کی سب سے بڑی طاقت بنا۔

1896 کے کولکاتا اجلاس میں ”وندے ماترم“ پہلی بار گایا گیا، یہ ہندوستانی قومی تحریک میں جذباتی اور ثقافتی شعور کی علامت بنا۔ یہ گیت صرف ایک تخلیق نہیں رہا، بلکہ حب الوطنی، قربانی اور مادر وطن کے تئیں لگن کا منتر بن گیا۔ اس نے عوام کو جذباتی طور پر جوڑا اور آزادی کی جدوجہد کو عوامی تحریک میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس طرح، یہ دونوں واقعات ہندوستان کی جنگ آزادی کی نظریاتی اور جذباتی بنیاد مانے جاتے ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

1668 - مراٹھا حکمراں شیواجی کے بیٹے سمبھاجی کی مغل حکمراں اورنگزیب کے ذریعے قید میں اذیت دینے کے سبب موت ہو گئی۔

1767 - کنگ ٹاکسن تھائی لینڈ کے راجہ بنے اور انہوں نے تھونبوری کو اپنی راجدھانی بنایا۔

1836 - اسپین نے میکسیکو کی آزادی کو تسلیم کیا۔

1906 - جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے اپنا دوسرا لبرل آئین اختیار کیا۔

1908 - اٹلی کے میسینا میں زلزلے سے تقریباً 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

1926 - امپیریل ایئرویز نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مسافر اور ڈاک سروس شروع کی۔

1928 - کولکاتا میں پہلی بار بولتی فلم میلوڈی آف لو نمائش کے لیے پیش ہوئی۔

1932 - ہندوستان کے مشہور صنعت کار دھیرو بھائی امبانی پیدا ہوئے۔

1932 - ہندوستانی ممکری آرٹسٹ نیریلا وینو مادھو پیدا ہوئے۔

1937 - ہندوستانی صنعت کار رتن ٹاٹا پیدا ہوئے۔

1942 - رابرٹ سلیون پہلے پائلٹ بنے، جنہوں نے بحر اوقیانوس کے اوپر 100 بار اڑانیں بھریں۔

1950 - دی پیک ڈسٹرکٹ برطانیہ کا پہلا نیشنل پارک بنا۔

1952 - ہندوستانی سیاست داں ارون جیٹلی پیدا ہوئے۔

1957 - سوویت یونین نے ایٹمی تجربہ کیا۔

1966 - چین نے لوپ نور میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1974 - پاکستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 5200 افراد ہلاک ہوئے۔

1976 - امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1984 - راجیو گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں جیت ملی۔

1995 - پولینڈ کے مہم جو مارک کارمنسکی ایک ہی سال میں شمالی اور جنوبی قطبوں پر جھنڈا لہرانے والے پہلے شخص بنے، عالمی سنیما کا دوسری صدی میں داخلہ۔

2000 - ہندوستانی محکمہ ڈاک کے ذریعے بہادری کا ایوارڈ جیتنے والوں کے اعزاز میں 5 ڈاک ٹکٹوں کے سیٹ میں 3 روپے کا ایک تصویری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

2003 - اسرائیل نے قازقستان کے بیکانور خلائی اسٹیشن سے دوسرا تجارتی سیٹلائٹ چھوڑا۔

2003 - امریکہ میں برطانیہ کے کچھ طیاروں میں اسکائی مارشل یعنی سیکورٹی گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

2007 - روس نے ایران کے بوشہر پاور پلانٹ کے لیے ایٹمی ایندھن کی دوسری کھیپ بھیجی۔

2008 - بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور ادیب پروفیسر سریش واتسیاین کا انتقال ہو گیا۔

2013 - عام آدمی پارٹی نے دہلی میں کانگریس کی حمایت سے حکومت بنائی۔

2003 - 1998 سے 2000 تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر رہے کشابھاؤ ٹھاکرے کا انتقال ہوا۔

2016 - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست داں اور مدھیہ پردیش کے سابق 11 ویں وزیر اعلیٰ سندر لال پٹوا کا انتقال ہوا۔

2023 - ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں سب سے پسندیدہ اداکار اور سیاست دانوں میں سے ایک وجے کانت کا انتقال ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande