آئی ڈبلیو ایل 2025-26: پیاری ساسا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیتا ایف اے نے کِک اسٹارٹ ایف سی کو 5-0 سے شکست د ی
کولکاتہ، 27 دسمبر (ہ س):۔ انڈین ویمنس لیگ (آئی ڈبلیو ایل)2025-26میں نیتا فٹ بال اکیڈمی (نیتاایف اے) کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ہفتہ کو نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے گئے میچ میں نیتا ایف اے نے کک اسٹارٹ ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ہیرو
آئی ڈبلیو ایل 2025-26: پیاری ساسا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیتا ایف اے نے کِک اسٹارٹ ایف سی کو 5-0 سے شکست د ی


کولکاتہ، 27 دسمبر (ہ س):۔

انڈین ویمنس لیگ (آئی ڈبلیو ایل)2025-26میں نیتا فٹ بال اکیڈمی (نیتاایف اے) کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ہفتہ کو نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس میں کھیلے گئے میچ میں نیتا ایف اے نے کک اسٹارٹ ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ہیرو ایک بار پھر پیاری ساسا رہیں جنہوں نے لگاتار دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔

پیاری ساسا نے دوسرے، 31ویں اور 76ویں منٹ میں گول کئے۔ نیتا ایف اے کے ٹوگولیس فارورڈ امیراتو این زمبرا نے 38 ویں منٹ میں گول کیا اور ہندوستان کی انڈر 20 انٹرنیشنل نیہا نے 64 ویں منٹ میں گول کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی نیتا ایف اے تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ یہ ان کی مسلسل دوسری فتح ہے جس میں انہوں نے پانچ گول کے فرق سے میچ جیتا تھا۔ اس سے قبل ٹیم نے سیسا ایف اے کو 6-1 سے شکست دی تھی۔ کِک اسٹارٹ ایف سی، اس دوران، اب تک اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے اور بغیر کسی پوائنٹ کے ریلیگیشن زون میں پھنسی ہوئی ہے۔

کٹک کی نیتا ایف اے نے ایک بار پھر مضبوط آغاز کرتے ہوئے دوسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کی۔ بائیں طرف سے نیہا کا شاندار کراس پردور پوسٹ پر موجود پیاری نے آسانی سے گیند کو جال میں ڈال دیا۔ 19 سالہ پیاری نے پہلے ہاف میں کِک سٹارٹ کے لیے مستقل خطرہ بنائے رکھا، مسلسل بائیں بازو سے خطرہ پیدا کرتی رہیں۔

ابتدائی دباو¿ کا سامنا کرنے کے بعد، کِک اسٹارٹ میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہا۔ کرن پساڈا نے مڈ فیلڈ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 12ویں منٹ میں، اس کے طاقتور لانگ رینج شاٹ کو نیتا ایف اے گول کیپر ادریجا سرکار نے ایک شاندار ڈائیو سے بچا لیا۔ اس کے بعد کرن کی ایک اور کوشش کو ادریجا نے رد کر دیا۔

میچ کو کنٹرول کھوتے دیکھ کر، نیتا ایف اے کی ہیڈ کوچ پارومیتا سیٹ نے ایک فوری تبدیلی کی، پونم کی جگہ جشودا منڈا کو شامل کیا۔ یہ فیصلہ نتیجہ خیز ثابت ہوا، کیونکہ پیاری نے اپنا دوسرا گول 31ویں منٹ میں نیہا کے ایک اور کراس کے ذریعے کیا۔

بالآخرپیاری ساسا نے 78ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کر کے سیزن کی اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کر کے کِک سٹارٹ کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ امیراتو نے بھومیکا دیوی کے شاندار پاس پر دائیں طرف سے پیاری کو گیند پاس کی، جس نے آسانی سے گیند کو گول میں تبدیل کر دیا۔

اس شاندار جیت کے ساتھ، نیتا ایف اے نے اپنی ٹائٹل کی امیدیں مزید مضبوط کر دی ہیں، جبکہ کِک اسٹارٹ ایف سی کو اب اپنی اسٹینڈنگ بہتر کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande