
ہرمن پریت سورما ہاکی کلب کی کپتانی کریں گے، جبکہ ہاردک ایچ آئی ایل گورننگ کونسل کی ٹیم کے لیے کھیلیں گے
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ اور ہاردک سنگھ کی نظریں مینز ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) 2026 پر ہیں۔ دونوں کھلاڑی اسے آنے والے مصروف بین الاقوامی کیلنڈر کے لیے اپنی فارم اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم اور سورما ہاکی کلب کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ ایچ آئی ایل 2025-26 قومی ٹیم کے لیے ایک اہم وقت ہے۔
ہرمن پریت نے کہا، ایچ آئی ایل 2026 ہم سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے بہترین وقت پر آیا ہے۔ سورما ہاکی کلب کی حیثیت سے، ہم دونوں حلقوں میں سب سے زیادہ نظم و ضبط اور خطرناک ٹیم بننے کی کوشش کریں گے۔ تمام فرنچائزز کی سطح بہت بلند ہے، اس لیے ہر میچ ایک بین الاقوامی میچ کی طرح محسوس ہوگا، جو کہ پرو لیگ، ورلڈ کپ، اور اس سے قبل ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیگ کا ماحول سینئر کھلاڑیوں اور نوجوان کھلاڑیوں دونوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ہندوستان اور سورما دونوں ٹیموں کے کپتان کے طور پر، میں ایچ آئی ایل کو قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے میچوں میں تجربہ فراہم کرنے کے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھتا ہوں۔ اگر ہم یہاں محنت، پنالٹی کارنر کی تاثیر اور مضبوط دفاعی تنظیم کے ساتھ رفتار پیدا کرتے ہیں، تو اس سے ہمیں براہ راست فائدہ پہنچے گا جب ہم مستقبل میں ہندوستان کے لیے کھیلیں گے۔
ہندوستانی ٹیم کے ایک مضبوط مڈفیلڈر ہاردک سنگھ ایچ آئی ایل 2026 میںایچ آئی ایل گورننگ کونسل کی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔ ٹیم نے 2026 کے سیزن سے پہلے یوپی رودراس فرنچائز کا انتظام سنبھال لیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کے لیے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہاردک سنگھ نے کہا، یہ ایچ آئی ایل سیزن میرے اور ہماری ایچ آئی ایل گورننگ کونسل کی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے۔ لیگ ہمیشہ زیادہ شدت اور دباو¿ سے بھرے میچز فراہم کرتی ہے، جو بڑے ٹورنامنٹس کی بہترین تیاری ہے۔ ہماری توجہ جارحانہ ہاکی کھیلنے، مضبوط ٹیم کی شناخت بنانے، اور یہ ظاہر کرنے پر ہوگی کہ ہم کسی بھی لیگ میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔
ہاردک نے مزید کہا کہ مختلف فرنچائزز کی متنوع حکمت عملی اور پلیئر بیس سے بین الاقوامی سطح کی تیاری میں مدد ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ