اختتامی سال 2025 : ہندوستانی فٹ بال مرد ٹیم کے لیے مایوس کن سال رہا
اختتامی سال 2025 : ہندوستانی فٹ بال مرد ٹیم کے لیے مایوس کن سال رہا نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی مرد قومی فٹ بال ٹیم کے لیے سال 2025 یادگار سے زیادہ مایوس کن ثابت ہوا۔ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز سے باہر ہونے اور فیفا رینکنگ میں مسلسل گرا
ہندوستانی مرد فٹ بال ٹیم۔


اختتامی سال 2025 : ہندوستانی فٹ بال مرد ٹیم کے لیے مایوس کن سال رہا

نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی مرد قومی فٹ بال ٹیم کے لیے سال 2025 یادگار سے زیادہ مایوس کن ثابت ہوا۔ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز سے باہر ہونے اور فیفا رینکنگ میں مسلسل گراوٹ کے سبب یہ سال ’بلیو ٹائیگرز‘ کے لیے بھولنے والا رہا۔ نتائج کے لحاظ سے دیکھیں تو 2025 کی کارکردگی 2024 کے مقابلے میں تھوڑی بہتر رہی، جب ہندوستانی ٹیم پورے کیلنڈر سال میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔ حالانکہ، اس سال بھی ٹیم تسلسل برقرار نہیں رکھ سکی۔

2025 میں ہندوستانی مرد ٹیم نے ایک بار پھر کوچ بدلا۔ منولو مارکیز کی جگہ خالد جمیل کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔ کوچ کے طور پر اپنے پہلے بین الاقوامی ٹورنامنٹ، سی اے ایف اے نیشنز کپ میں خالد جمیل کی رہنمائی میں ٹیم نے مثبت اشارے دیے۔ ہندوستان نے اعلیٰ رینکنگ والی تاجکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ہرایا اور عمان کو پینلٹی شوٹ آوٹ میں شکست دی۔ ان جیتوں کے دم پر ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

حالانکہ، یہ تسلسل اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں برقرار نہیں رہ سکی۔ ہندوستان کو نچلی رینکنگ والی سنگاپور اور بنگلہ دیش سے ہار کا سامنا کرنا پڑا، جس کے سبب ٹیم کوالیفکیشن کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس سال ہندوستان کے لیے ایک اور اہم واقعہ رہا ریکارڈ گول اسکورر سنیل چھیتری کی بین الاقوامی فٹ بال میں واپسی۔ حالانکہ، ان کی واپسی بھی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لا سکی۔ ایشین کپ کوالیفکیشن میں مایوس کن نتائج کے بعد، سنیل چھیتری نے نومبر میں ایک بار پھر قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

مجموعی طور پر، 2025 ہندوستانی مرد فٹ بال ٹیم کے لیے امیدوں اور مایوسیوں سے بھرا رہا، جہاں کچھ مثبت لمحے ضرور آئے، لیکن ٹیم بڑے اسٹیج پر اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande