جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری
جموں, 25 دسمبر (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق آج شاہراہ پر چھوٹی اور بڑی تمام اقسام کی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں کی جانب آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع
JSNH


جموں, 25 دسمبر (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق آج شاہراہ پر چھوٹی اور بڑی تمام اقسام کی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں کی جانب آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقررہ کٹ آف ٹائم کے بعد کسی بھی گاڑی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کے ازدحام سے بچنے کے لیے حکام نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی لین میں رہتے ہوئے قوانین کی پابندی کریں۔

دریں اثنا ایس ایس جی روڈ شدید برفباری کے باعث تاحال بند ہے، تاہم اسے بحال کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے کام جاری ہے۔ جبکہ مغل روڈ، جو برفباری کے سبب چند روز سے بند تھی، اسے جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande